3.6 ارب کی ٹیکس چوری، لوبیا کی آڑ میں امریکن بادام اسمگل کرنے کا بڑا اسکینڈل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی ( سہیل افضل) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے گرین چینل کے ذریعہ لوبیاکی آڑ میں اربوں روپے کے امریکن بادام اسمگل کرنے کے ایک بڑے اسیکنڈل کا سراغ لگایا ہے ، کسٹمز ترجمان کے مطابق میسرز اے آربرادر نے گزشتہ ماہ فروری 2025 میں گرین چینل کے ذریعہ Black Eyed Seeds (لوبیا) کے 84 کنٹینرز کلیر کرائے اور ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں 3 ارب 60 کروڑ کی چوری کی،ترجمان کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین کو اطلاع موصول ھوئی کہ (KICT) کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹر مینل وی بوک گرین چینل کے ذریعے اے آر برادرز نے جبل علی پورٹ (دبئی)سے درآمد شدہ Black Eye Seeds (لوبیا) کی آڑ میں چھلے ہوئے امریکن بادام اسمگلڈ کئے ہیں جن کو کلیئر ہونے کے بعد اے آر برادرز نے اپنے گوداموں پر منتقل کردیا ہے اس پر اے ایس او کی ٹیم نے گرین چینل سے کلئیر ہونے والے لوبیا کے 1 کنٹینرز کو اے آر برادرز کے رحمان گودام فیلکن لاجسٹک کمپلیکس حب ریور روڈ اور 2 کنٹینرز کو ہارون آباد سائٹ ایریا کراچی میں قائم گودام پر چھاپہ مارکر اپنی تحویل میں لے لیا ، جبکہ کسٹمز کی ٹیم نے گرین چینل سے کلیئر ہونے والے 2 کنٹینرز جو کہ کے آئی سی ٹی کے ایگرٹ گیٹ پر روک کر اپنی تحویل میں لے لیا اور انھیں گودام میں منتقل کر کے ان کنٹینر کی جانچ پڑتال کی جس کے نتیجہ میں ان کنٹینرز سے بھی لوبیا کے پیچھے چھپائے گئے چھلے ہوئے امریکن بادام برآمد ھوئے ہیں، امپورٹر AR برادرز کے گرین چینل سے کلئیر ہوئے 5 کنٹینرز سے مجموعی طور پر 155 ٹن امریکن چھلے ہوئے بادام 50 ٹن لوبیا مختلف سبزیوں کے 15 ٹن بیچ اور 200 باکس امریکی ساختہ سلنگ فلم برآمد کئے ہوئے ، ضبط شدہ امریکن بادام پر 45 کروڑ روپے ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں قابل ادائیگی ہیں جبکہ ضبط شدہ اشیاءکی مالیت ایک ارب 43 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے ،کسٹمز حکام کی جانب سےدوران تفتیش حاصل کردہ رکارڈ کے مطابق میسرز ARبرادر نے گزشتہ ماہ فروری 2025 میں گرین چینل کے ذریعہ لوبیا کے 84 کنٹینرز کلیر کرائے ہیں اور ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں 3600 ملین (تین ارب ساٹھ کروڑ) چوری کر کے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچایا ہےجس پر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکن بادام گرین چینل کے
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی
وفاقی آئینی عدالت نے پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار دے دی، وفاقی آئینی عدالت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ سپلائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا.عدالت نے قرار دیا ہے کہ ٹیکس قانون کے سیکشن 31اے میں ابہام ہے۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ جاری کر دیا. وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا حکومت نے غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈسپلائی کرنے پر مل مالکان پر اضافی ٹیکس عائد کیا۔
اضافی ٹیکس سال 2024 کے فنانس ایکٹ کی مد میں وصول کیا جا رہا تھا،قانون کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے،قانون کے مطابق استثنی ملنے پر پولٹری فارمز رجسٹریشن کے پابند نہیں ہیں۔
قانون غیررجسٹرڈ پولٹری فارمز کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے،رجسٹریشن کی قانونی پابندی نہ ہونے پر پولٹری فارمز اور فیڈ ملز کو سزا نہیں دی جا سکتی،وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پولٹری فیڈ ملز سے 4% اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا.پولٹری فیڈ ملز مالکان نے اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔