آئی ایم ایف کا اخراجات میں کمی کیلیے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
آئی ایم ایف نے اخراجات میں کمی کے لیے حکومت سے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف سے کیبنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ اور سیکرٹری کیبنٹ کے رائٹ سائزنگ پر مذاکرات ہوئے، جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ اقدامات پر بروقت عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آئی ایم ایف نے آئندہ سہ ماہی میں ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے پلان بھی طلب کر لیا۔ وفد نے کہا کہ ریونیو شارٹ فال پر کوئی گنجائش نہیں ۔ آئندہ سہ ماہی میں 3 سو ارب کا شارٹ فال پورا کیا جائے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کمپلائنس رسک مینجمنٹ اور رسک امپرومنٹ پلان کے تحت اقدامات کرے۔ مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کو بڑے شہروں میں ٹیکس نیٹ سے باہر بڑے ریٹیلرز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وفد کو اسلام آباد، کراچی، لاہور میں ہائی رسک کیسز سے ریکوری کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جس پر آئی ایم ایف نے ہائی رسک کیسز کی تفصیلات پر ریکوری کی ہدایت کی اور کہا کہ تینوں شہروں میں ہائی رسک کیسز سے ریکوری سے ریونیو شارٹ فال پورا کیا جائے۔
آئی ایم ایف کے وزارتِ توانائی اور پیٹرولیم کے ساتھ مذاکرات میں پاور اور پیٹرولیم سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلامک بینکنگ کے اقدامات اور طریقہ کار پر آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے ساتھ ری فنانس اسکیم ٹرانزیشن اینڈ ڈویلپمنٹ فنانس پر بھی غور کیا گیا۔
آئی ایم ایف نے بینکنگ کے لیے آپریشنلائزیشن آف بینک ریزولیشن فریم ورک پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف نے اقدامات پر شارٹ فال کے لیے
پڑھیں:
پی ایس ایل ٹیم مالکان کا مطالبہ تسلیم، بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
پاکستان سپر لیگ انتظامیہ اور فرنچائزمالکان کے درمیان اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق مالکان نے پی ایس ایل مینجمنٹ سے ملاقات میں اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا جسے تسلیم کر لیا گیا ہے۔پی ایس ایل 2026 اور 2027 سے متعلق خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، ان تمام تحفظات پر اجلاس میں غور کیا جائے گا ا اور پی سی بی حکام اپنے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں 6 فرنچائزز بشمول ملتان سلطانز کو مدعو کیا گیا ہے۔فرنچائز مالکان نے کمرشل امور، ایونٹ ونڈو اور ای وائی ایویلیوایشن رپورٹ پر بریفنگ کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مالکان نے 2 سالہ ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدے کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ مانگی ہے۔ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 10 سال مکمل ہونے پر رواں ماہ فرنچائزز کے ساتھ نیا معاہدہ کیا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کا دائرہ کار اب لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی کے ساتھ ساتھ فیصل آباد اور پشاور تک بھی پھیلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی نئی ٹیم کے لیے نومبر میں ٹینڈر جاری کیے جائیں گے، دلچسپی لینے والے مختلف شہروں کے ناموں میں سے اپنی مرضی کے نام کا انتخاب کر سکیں گے۔