کیارہ اڈوانی کا ڈان 3 کرنے سے انکار، اب کونسی اداکارہ فلم کریں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کیارہ اڈوانی نے حمل کے اعلان کے بعد "اپنی ذاتی زندگی کو ترجیح دینے" کے لیے فلم ڈان کرنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رنویر سنگھ کے ساتھ ڈان 3 میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کیارہ اڈوانی نے فلم سے باہر نکلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کیارا ایڈوانی نے ’فی الحال فرحان اختر کی ڈان 3 پر اپنی ذاتی زندگی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ تاہم ابھی تک کیارا اڈوانی یا ڈان 3 میکرز کی طرف سے حالیہ پیشرفت پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)
گزشتہ برس ڈان 3 کے میکرز نے اعلان کیا تھا کہ کیارا اڈوانی اس فلم کا حصہ ہوں گی۔
یاد رہے کہ کیارا اڈوانی نے گزشتہ ہفتے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی تھی کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔ کیارا اور سدھارتھ ملہوترا نے اس خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا تھا ’ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ۔ جلد آرہا ہے۔‘
View this post on InstagramA post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)
دوسری جانب اداکارہ ان دنوں وار 2 کی شوٹنگ کو مکمل کر رہی ہیں۔ فلم میں وہ ہریتک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فلم جوائے لینڈ کرنے پر ثروت گیلانی کو پچھتاوا؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
پاکستان کے ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ جوائے لینڈ‘ متنازع فلم تھی اور یہ فلم بین الاقوامی ناظرین کے لیے بنائی گئی۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ٹیم کو اس کے متنازع ہونے کا علم تھا اور اسے پاکستان کے بجائے بین الاقوامی فلم فیسٹیولز کے لیے بنایا گیا تھا۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلم کو خاص طور پر کانز فلم فیسٹیول کے لیے تیار کیا گیا، جہاں اسے نہ صرف پذیرائی ملی بلکہ ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔
اداکارہ کے مطابق فلم کی کہانی پاکستانی معاشرے میں حساس موضوعات پر مبنی تھی، اس لیے اسے ملک میں ریلیز کرنا مشکل تھا۔ انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی مختلف تکنیکی کمزوریوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اگر ان شعبوں میں بہتری آتی تو آج ہماری انڈسٹری کا معیار مختلف ہوتا۔
ثروت گیلانی نے اپنی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کے تجربے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی پروڈیوسرز نے ان کی کارکردگی کو سراہا، جو پاکستانی پروڈیوسرز میں کم دیکھنے کو ملتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب صرف ایسے منصوبوں میں کام کریں گی جو بین الاقوامی معیار کے ہوں، کیونکہ پاکستانی ڈراموں میں خواتین کو اکثر کمزور کرداروں میں دکھایا جاتا ہے، جو ان کے نظریات بےحد مختلف ہے۔