کوریا(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا میں ایک فوجی طیارے نے مشقوں کے دوران غلطی سے آبادی پر بم گرادیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر پوچیون میں ائیر فورس کی مشقیں جاری تھیں کہ اس دوران ایک فوجی فائٹر جیٹ طیارے (FK-16) نے غلطی سے آبادی والے علاقے پر 8 بم گرادیے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کی جانب سے گرائے گئے بموں میں سے 7 بم نہیں پھٹے تاہم ایک بم پھٹنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ بم گرنے سے کچھ گھروں سمیت ایک چرچ کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ نا پھٹنے والے بموں کو ناکارہ بنانے کی کوشش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعے پر جنوبی کورین ائیر فورس نے معافی مانگی اور نقصان کے ازالے کے لیے معاوضہ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں,جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا استعمال

پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں جاری ہیں۔سالانہ فیلڈ فائرنگ کی مشقیں بھرپور طریقے سے کی جا رہی ہیں۔ مختلف یونٹس ان مشقوں میں مشترکہ تربیت حاصل کر رہے ہیں تاکہ آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے.    کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی. کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو سراہا.  ٹلہ رینجز میں پاک فوج کی سالانہ فیلڈ فائرنگ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے مختلف یونٹس کی مشترکہ تربیت کے دوران مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ، مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول میں تیاری کو جانچنا ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجاسکے ۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو  گرفتار کرلیا
  • یوٹیوب پر 20 سال کے دوران کتنی ویڈیوز اپ لوڈ ہو چکی ہیں؟ حیران کن انکشاف
  • سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو پاکستان رینجرز نے گرفتار کرلیا
  • پہلگام حملہ، کشیدگی بڑھ گئی، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
  • پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں,جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا استعمال
  • جنوبی پاکستان کی سرحد پر بھارتی افواج اور میزائل سسٹمز کی نقل و حرکت، کشیدگی میں اضافہ
  • کراچی میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےچوتھی ای کچہری کا انعقاد
  • ارشد ندیم کی نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت
  • جنوبی ایشیا میں امن جوہری خطرات میں کمی کے باہمی اقدامات سے ممکن، جنرل ساحر شمشاد مرزا
  • غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ