سینیٹ اجلاس، پی ٹی آئی کا واک آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آج کا اجلاس یہاں ہی روک دینا چاہیے اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔
سینیٹر منظور کاکڑ نے پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر احتجاج کیا۔
سینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھالیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔
سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس عون بپی کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے، گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔
جس پر وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ سینیٹر عون بپی کی گرفتاری پر ہم نے پنجاب پولیس سے تفصیلات حاصل کی ہیں۔
عون عباس کے خلاف غیرقانونی شکار کا مقدمہ درج ہے: وزیرِ قانونانہوں نے کہا کہ بہاولپور کے تھانہ دلاوڑ میں عون عباس کے خلاف غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج ہے، عون عباس غیر قانونی حراست میں نہیں، ضابطے کی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عباس آفریدی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے روانہ
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کا اسکواڈ ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے۔
ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ِٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، جس میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں تین تین ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان گروپ سی میں شامل ہے اور اس کے میچز جمعہ 7 نومبر کو ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز پر مشتمل ہے جبکہ رضا کچلو ٹیم مینجر ہیں۔