پاکستانی نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے:وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان کی منظوری دے دی. جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے۔جمعرات کے روز منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے اس منصوبے کی منظوری دی جو اگلے چار سالوں میں مختلف اداروں کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس کو ایک تفصیلی ایکشن پلان پر بریفنگ دی گئی جس کے تحت نوجوانوں کے لیے تربیت اور ملازمت کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہر ماہ اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کریں گے اور اس کے نفاذ کی نگرانی کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت انہیں فنی تربیت اور ضروری مہارتیں فراہم کر کے بااختیار اور برسر روزگار بنا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کر کے افرادی قوت کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ مقامی صنعتوں کے ساتھ قریبی روابط رکھیں اور بین الاقوامی اداروں میں افرادی قوت کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کریں۔منصوبے کے تحت اگلے چار سالوں میں سالانہ 24 لاکھ سے 60 لاکھ نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں روزگار کے مواقع حاصل ہوں۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کی ترقی اور روزگار کے مواقع کے لیے اس ماہ کے دوران “ڈیجیٹل یوتھ ہب” کا آغاز بھی کیا جائے گا۔حکومت مختلف شعبوں میں تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مقامی صنعتوں کے ساتھ قریبی تعاون کرے گی۔اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان ایک جامع اور انقلابی اقدام ہے .
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: روزگار کے مواقع تربیت فراہم کر بین الاقوامی مواقع فراہم نوجوانوں کو فراہم کر کے تربیت اور کے مطابق کے ساتھ کے لیے کہا کہ کے تحت نے کہا
پڑھیں:
مسلم ممالک کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، خواجہ آصف نے تجویز دیدی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، مسلمان ممالک کو سمجھنا چاہیے کہ دوست کون ہے اور دشمن کون، قطر پر اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا۔
نجی ٹی وی سے گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حماس کی قیادت بھی امریکا کی مرضی سے قطر میں موجود تھی جب وہاں پر حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں مسلم امہ کا اتحاد اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، اسحاق ڈار
وزیر دفاع نے واضح کیا کہ یہ ایک بڑا واقعہ ہے اور اس کے اثرات ظاہر ہونے میں کچھ وقت لگے گا، لیکن یقینی طور پر کوئی نہ کوئی ردعمل سامنے آئے گا۔
وزیر دفاع نے مزید کہاکہ شام میں بھی موجودہ حکومت امریکا کی حمایت سے برسر اقتدار آئی ہے اور اسرائیل اس پر بھی حملے کرنے سے باز نہیں آ رہا۔
انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ صورتحال کو سمجھیں اور اپنے دوست نما دشمن کی شناخت کریں۔
خواجہ آصف نے اسامہ بن لادن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی امریکی پراڈکٹ تھے اور سوڈان سے انہیں سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے لایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت، ایران پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، ترک صدر کا او آئی سی اجلاس سے خطاب
وزیر دفاع نے مزید کہاکہ امریکا اور مغرب میں موجود عوامی رائے اسرائیل کے لیے خطرناک ہورہی ہے اور عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف جذبات شدت اختیار کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی حملہ تجویز دے دی خواجہ آصف مسلمان ممالک نیٹو طرز اتحاد وی نیوز