ایکسپریس انٹرٹیمنٹ کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن، جس میں روحانیت ، صحت اور سب کچھ ہے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی ٹرانمیشن جاری ہے جو روزانہ دوپہر تین بجے سے افطار تک ٹیلی ویژن پر نشر کی جاتی ہے۔
اس سال رمضان المبارک کے لیے روحانی، رنگا رنگ اور معلوماتی ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض اداکارہ جویریہ سعود انجام دے رہی ہیں۔
پروگرام کو بہتر اور اچھا بنانے کیلیے اس میں مختلف سیگمنٹس بھی رکھے گئے ہیں۔
جویریہ سعود کے ساتھ معروف نیوٹریشنسٹ حنا انیس، شیف سمیعہ، اور مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ جو ناظرین کو غذائی مشورے، کھانا پکانے کے گر، اور روحانی رہنمائی فراہم کریں گے۔
حنا انیس پروگرام میں صحت مند کھانے اور تندرستی کے بارے میں بھی رہنمائی بھی فراہم کررہی ہیں۔
قاری حسین آرائیں اور مشہور نعت خواں احمد رضا قادری جبکہ ثنا خوان شیری رضا بھی پروگرام کا حصہ ہیں، جن کی روحانی تلاوت اور نعتیہ کلام پروگرام کی روحانیت کو بڑھا رہی ہے۔
اس کے علاوہ، پروگرام میں چھوٹے بچوں کے لیے بھی خصوصی سیگمنٹ رکھے گئے ہیں۔ جن میں ’روزہ کشائی، اور کوئز مقابلے ہیں۔ جن میں بچوں سے مختلف سوالات پوچھ کر اُن کے علم کو وسیع کیا جاتا ہے۔
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے رمضان ٹرانسمیشن کے خصوصی سیگمنٹس
حسن سلوک سیگمنٹ
پیارا کیسے لگیں.
پیارا ذائقہ...Kitchen Segment Chef Samiya
کوئز سیگمنٹ
سارا مہینہ نشر ہونے والے پروگرام میں کئی نامور مہمان بھی شرکت کریں گے، جن میں معروف ٹی وی شخصیات شائستہ لودھی، شہزاد شیخ، علی رحمان خان، اور علی خان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔
ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کی یہ رمضان ٹرانسمیشن ناظرین کے لیے تفریح، علم اور روحانی تجربے کا بہترین امتزاج پیش کرے گی۔
ناظرین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس خصوصی رمضان سفر کا حصہ بنیں اور روزانہ سہ پہر 3 بجے سے افطار تک ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر یہ پروگرام دیکھیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایکسپریس انٹرٹینمنٹ
پڑھیں:
جے یو آئی ایف نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کر لی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام ف کے سینئر رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ انکی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پایا تھا ایک دوسرے سے بتائے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں ہوگی تاہم پی ٹی آئی کے اہم رہنما اعظم سواتی نے بات چیت کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اتحاد ممکن نہ رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انکی پارٹی نے پی ٹی آئی سے اتحاد سے معذرت کرلی لیکن پارلیمنٹ کے اندر ایشو ٹو ایشو تعاون کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
دوسری جانب ایک اور پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ 3 مہینے پہلے بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمن کو مسلسل پیغامات بھیجے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی، ایک اتحاد کی شکل میں ایک ہی پیج پر آجائیں ، اس پیغام کو جے یو آئی نے ویلکم کیا مگر اپنے کچھ تحفظات بانی پی ٹی آئی کو بھجوائے ،جو باہمی اعتماد کے لیے ضروری تھے، مگر ہمیں اس کا جواب ہی نہیں ملا۔
مزید :