بنوں کے گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مقامی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے

پاک فوج ریاست کی سلامتی کیلئے دہشت گردی کیخلاف ڈھال بنی رہے گی، مسلح افواج پاکستان کے عوام کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی، بنوں دورے کے موقع پر آرمی چیف کی گفتگو

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف ڈھال بنی رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر خوارج کے ناکام دہشت گرد حملے کے بعد بنوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے حملے میں جاں بحق معصوم شہریوں کے اہلخانہ سے گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی ہمت اور غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو بھی سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ریاست کی سلامتی و استحکام یقینی بنانے کیلئے دہشتگردی کے خلاف ڈھال بنی رہے گی۔اس حملے کے مرتکب دہشت گردوں کو بہادر جوانوں نے فوری طور پر انجام تک پہنچا دیا۔جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اس گھناؤنے حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین، بچوں، بزرگوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا اسلام دشمن خوارج کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مقامی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے عوام کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی بہادری کو سراہا، آرمی چیف نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر جوانوں کے فوری اور مؤثر ردعمل کی تعریف کی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خوارج اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف جنگ اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گی، خوارج دشمن عناصر کے اشارے پر کام کر رہے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گرد گروہ بشمول فتنہ الخوارج افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ  کیا گیاہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم  ہوگیا،اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے تمام بھارتی الزامات مستردکر دیئے گئے ،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے وزارت خارجہ کی سفارشات منظورکرلی گئیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ  کیا گیاہے۔

 سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کے اعلان کیخلاف سیاسی رہنما اور قانونی ماہرین یک زبان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • آمنہ بلوچ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے سفارتی برادری کو آگاہ کردیا
  • امن اور مکالمہ ہماری ترجیح  ، قومی سلامتی یا وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر مقام
  • تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ 
  • پاکستان اور ترکی کا دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا عزم
  • مقبوضہ کشمیر میں 28 سیاح قتل، بھارتی دہشت گردی، فالس فلیگ آپریشن مسترد کرتے ہیں: مشعال ملک
  • انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف
  • کئی  سمجھوتے : سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں : امارتی وزیر خارجہ : شہباز شریف ‘ جنرلعاصم منیر اسحاق سے ڈار ملاقاتیں 
  • سکیورٹی فورسز سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ‘ پنجاب 10‘ خیبرپی کے میں 6خوارج ہلاک