خواتین کوبااختیاربناناپاکستان کی خوشحالی اورترقی کیلئےناگزیرہے،شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف نےخواتین کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا خواتین معاشرےکی معماراور ہمارے گھروں کاستون ہیں،خواتین ہمارےمستقبل استوارکرنےمیں اہم کرداراداکررہی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نےاپنےبیان میں کہا ہماری زندگیوں میں خواتین کاانتہائی اہم کردارہے،کلاس رومز سےبورڈرومز،میدانوں سےفرنٹ لائنزتک قوم کامستقبل سنواررہی ہیں،آج کےدن کاتھیم خواتین کیلئے حقوق، مساوات،بااختیاربنانےکےعزم کااعادہ ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
انہوں مزید کہا مذہب اسلام خواتین کی عزت اورحقوق پربہت زوردیتاہے،پالیسی سطح پرمداخلت،اصلاحات سے خواتین کےحقوق آگےبڑھانےمیں پیشرفت کی،حکومت نےادارہ جاتی تعاون سےخواتین کےحقوق آگےبڑھانے میں پیشرفت کی،حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہماراسفرابھی ختم نہیں ہوا۔
خواتین کوبااختیاربناناپاکستان کی خوشحالی اورترقی کیلئےناگزیرہے،انکی تعلیم،صحت،معاشی آزادی میں سرمایہ کاری آنےوالی نسلوں کی ترقی ہے۔
حکومت کا اہم فیصلہ، گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے قوانین مزید سخت
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔