ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست، مختصر حکمنامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پرپشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر انوسٹی گیشن نیب خیبرپختونخوا کا تبادلہ روکتے ہوئے نیب کا 4 فروری کا اعلامیہ معطل کردیا۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نیب کے پی میں ڈائریکٹر انویسٹی گیشن تعینات ہے۔ درخواست گزار نے ڈی جی نیب کی تعیناتی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ڈی جی نیب تعیناتی چیلنج کرنے کے بعد درخواست گزار کو کے پی سے نیب راولپنڈی ٹرانسفر کیا گیا۔ 4 فروری کو درخواست گزار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کی گئی۔
مختصر حکم نامے کے مطابق 30 جنوری کو عدالت نے فریقین کو درخواست گزار کے خلاف تادیبی کاروائی سے روکا تھا۔ عدالتی حکم کے باوجود فریقین نے 4 فروری کو درخواست گزار کو راولپنڈی نیب تبدیل کردیا۔
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق عدالتی احکامات کے باوجود درخواست گزار کے خلاف تادیبی کاروائی کی گئی۔ نیب کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے راولپنڈی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ فریقین نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے درخواست گزار کا تبادلہ کیا اور انکوائری بھی شروع کی۔ 4 فروری کے تبادلے کا اعلامیہ معطل کیا جاتا ہے۔
حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کو نیب خیبرپختونخوا میں کام کی اجازت دی جائے۔ فریقین درخواست گزار کے خلاف جاری انکوائری کا ختمی فیصلہ اگلی پیشی تک جاری نہ کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: درخواست گزار کے خلاف نیب خیبرپختونخوا کے مطابق
پڑھیں:
سندھ حکومت نے کمشنرز کو دکانیں اور کاروبار ڈی سیل کرنے سے روک دیا
کراچی:سندھ حکومت نے تمام ڈی سیز اور اے سیز کو صوبے میں پرائس کنٹرول کے تحت سیل ہونے والی دکانوں و کاروبار کو ڈی سیل کرنے سے روک دیا۔
سندھ حکومت نے تمام کمشنرز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اختیار آپ کا نہیں بلکہ محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کے ڈائریکٹر جنرل کا ہے، سندھ میں کاروبار و دکان سیل کرنے کا اختیار صرف ڈی سی، اے سی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائس کنٹرول سمیت دیگر افسران کا ہے، جبکہ ڈی سیل کرنے کا اختیار سیکشن 5A کے تحت ڈی جی بیورو آف سپلائی سندھ کا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی پرائسز زاہد حسین شر کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ، 5A4 کے تحت تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو کاروبار یا دکان ڈی سیل کرنے سے روکا جائے، ڈی سیل سے متعلق آنے والی درخواستیں ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی پرائسز کو ارسال کی جائیں۔