کراچی میں موسم گرما کی انٹری ، شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے موسم مزید گرم ہونے کی پیشگوئی کردی تاہم گرمی کی لہر بارہ مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم گرما نے انٹری دے دی، آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرم موسم کی شدت 12 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے ، جس کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے، جس سے شہر میں 12 مارچ کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں دن میں دھوپ اور معمول کے درجہ حرارت میں اضافے سے موسم بدلنے لگا ہے۔
کشمیر، گلگت بلتستان، سوات، دیر، چترال اور دیگر بالائی علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے، جہاں کم سے کم درجہ حرات استور میں منفی چار، گوپس اور کالام میں منفی تین اور ہنزہ میں منفی دو ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ ، لاہور، اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
مزیدپڑھیں:رمضان المبارک : 200 روپے کلو ملنے والا لیموں 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی، ایف بی ایریا میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو شدید زخمی، اسپتال منتقل
کراچی:شہر قائد میں ایف بی ایریا بلاک 16 میں واقع الائیڈ بینک کے قریب ایک شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو شدید زخمی کر دیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ڈاکو کی شناخت محمد ساجد ولد محمد دین، عمر 28 سال کے طور پر ہوئی ہے۔
شدید زخمی ہونے والے ڈاکو کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔