لندن کے مشہور بگ بین ٹاور پر ایک نوجوان فلسطینی پرچم لےکر چڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
لندن کے مشہور بگ بین ٹاور پر ایک نوجوان فلسطینی پرچم لےکر چڑھ گیا، فلسطینی پرچم لہراتے نوجوان نے فلسطین کی آزادی کے نعرے بھی لگائے۔
برطانوی پارلیمنٹ اور ویسٹ منسٹر پیلس کے نزدیک واقع بگ بین ٹاور کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئیں۔
پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بگ بین ٹاور پر فلسطین کا پرچم لےکر چڑھنے والے نوجوان کو 8 گھنٹے سے زائدگزرگئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے مداخلت کی کوشش پر نوجوان نے دھمکی دی کہ وہ ٹاور پر مزید اوپر چڑھ جائےگا۔ ٹاور پر چڑھے نوجوان کے پیروں سے خون بھی رستا دکھائی دے رہا ہے۔
دوسری جانب فلسطین میں امن کے حامی فلسطینی پرچم لے کر پارلیمنٹ کے اطراف پہنچ گئے ہیں۔ آج پارلیمنٹ کے تمام ٹور منسوخ کردیے گئے ہیں، پارلیمنٹ کے قریب ویسٹ منسٹر ٹیوب اسٹیشن کا ایک راستہ بھی بند کیا گیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فلسطینی پرچم بگ بین ٹاور ٹاور پر
پڑھیں:
یو اے ای میں پرچم کی توہین پر سخت سزا اور جرمانے کا اعلان
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آج یوم پرچم کے موقع پر پرچم کی عزت و حرمت کے لیے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
یو اے ای حکام کی جانب سے جاری تنبیہ میں کہا گیا ہےکہ اماراتی پرچم کی توہین پر25 سال جیل ہوگی اور پرچم کے غلط استعمال پر5 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
حکام کے مطابق اماراتی پرچم کے غلط استعمال پر جرمانہ3 کروڑ78 لاکھ پاکستانی روپے تک ہوسکتا ہے اور پرچم کے ڈیزائن کو کیک یا غباروں پر آویزاں کرنا توہین کے زمرے میں آئے گا۔
حکام کا کہنا ہےکہ اماراتی پرچم کا اشتہارات یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال بھی غیرقانونی ہے۔