مجھے پاکستان میں بے انتہا محبت ملی، ڈاکٹر ذاکر نائیک
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں عوام کے ساتھ افطاری کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انہیں بے انتہا محبت ملی، 30 سال میں سینکڑوں دورے کیے مگر پاکستان کا دورہ بہترین تھا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ میرا جو تصور تھا اس سے 10 گنا بڑھ کر میرا استقبال کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پورے شہر کے مہمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ایک بار پھر پاکستان آمد، حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں ملاقات
اس موقع پر انہوں نے لکی ڈرا کے ذریعے عمرے کے ٹکٹ اور پلاٹ بھی تقسیم کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
dr zakir naik governor Karachi.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ذاکر نائیک
پڑھیں:
گورنر کا پنڈی بھٹیاں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی سرگرمیوں کا معائنہ
حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے گزشتہ روز پنڈی بھٹیاں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، نقصانات کا جائزہ لیا اور موقع پر جاری امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ، ضلعی صدر ملک وزیر اعوان علی چوہان کے علاوہ سیکڑوں کارکن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی حافظ آباد، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی جس کے بعد گورنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''جس حد تک ہو سکا، ہم اس عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔'' انہوں نے تسلیم کیا کہ سیلاب کے باعث علاقے میں شدید نقصان ہوا ہے اور حکومت اس کا مداوا ہر ممکن طریقے سے کرے گی۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حکومت متاثرین کے ساتھ ضرور تعاون کرے گی۔ اس کے بعد سرکٹ ہائوس میں تمام اداروں اور پیپلز پارٹی کے ورکر کی ساتھ ملاقات کی اور کہا کہ متاثرین کے ساتھ ہر حد تک تعاون کرنا ہے کسی شہری کو تنہا نہیں چھوڑنا۔