لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کروانے پر صوبائی حکومت اور صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس فاروق حیدر نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی.

(جاری ہے)

عدالت عالیہ پنجاب نے صوبائی حکومت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے جارہے آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانا لازمی ہیں. جماعت اسلامی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمہوری نظام میں گراس روٹ لیول پر اختیارات منتقل کیے جاتے ہیں تاکہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر تیز رفتاری کے ساتھ حل کیے جاسکیں تاہم پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کروانا آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے.                                                                                                                               

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کوئٹہ میں مقامی حکومتوں کے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔

شہری یونین کونسل کی جنرل نشستوں پر الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 13 سے 17 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد
  • بلوچستان: صوبائی حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخاب 28 دسمبر کو ہی ہونگے
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری
  • تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر