پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی، ایسے پرائز بانڈز متعارف کئے جارہے ہیں، جن کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت جلد ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے جا رہی ہے، جو موبائل ایپ کے ذریعے خریدے اور منظم کیے جائیں گے۔ڈیجیٹل بانڈز چوری، گمشدگی اور فراڈ کے خطرات کم کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت میں شفافیت اور لاگت میں کمی لائیں گے۔ خرید و فروخت اور انعامی رقم کی ادائیگی آسان اور مؤثر ہوگی۔
یہ بانڈز خریداری کے وقت منسلک بینک یا نیشنل سیونگز اکاؤنٹ میں جمع ہوں گے، یہ زکوٰۃ سے مستثنیٰ مگر انعامی رقم قابل ٹیکس ہوگی.
خریداری کی ادائیگی لنک شدہ بینک اکاؤنٹ یا سی ڈی این ایس بچت اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی تاہم ادائیگی اور انعامی رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی۔ڈیجیٹل پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہر تین ماہ بعد ہوگی اور قرعہ اندازی کا شیڈول ہر کیلنڈر سال کے آغاز میں سی ڈی این ایس کی طرف سے اعلان کیا جائے گا۔یہ پرائز بانڈز کے خریدار خریداری کے وقت کسی نامزدگی کا تعین کر سکتے ہیں جسے بعد میں تبدیل یا منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اکاو نٹ
پڑھیں:
شاپنگ بیگز پر پابندی، سندھ ہائیکورٹ کا عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار
---فائل فوٹوسندھ ہائیکورٹ نے شاپنگ بیگز پر پابندی کے خلاف درخواست پر نجی کمپنیوں کو عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
عدالت میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندیوں کے خلاف نجی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل نے بتایا کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، رکھنے اور استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔
سندھ میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور...
سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ دنیا بھر میں پلاسٹک کو کم کرنے کی بات ہورہی ہے، ہم آپ کی مصنوعات کی جانچ کی ہدایت جاری کرتے ہیں لیکن آپ تسلیم کررہے ہیں کہ آپ کی مصنوعات نان ڈی گریڈ ایبل ہیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہماری مصنوعات سے کسی کو نقصان نہیں ہورہا، پالیسی کی تشکیل میں ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔
عدالت نے کہا کہ قانون بنانے کے لیے آپ سے مشاورت ضروری نہیں، قانون سازی کے لیے کیا 25 کروڑ عوام سے پوچھیں گے؟
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو سیپا کے جواب کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔