مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی ملاقاتیں سستے اور جلاانصاف کیلئے قانونی اصلاحات ناگزیز : نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ نواز شریف سے ملنے والوں میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد جاوید بھی شامل تھے۔ملاقات میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز ملک نے عوامی فلاح کے لیے مجوزہ قانونی اصلاحات کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں نواز شریف کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر بھی گفتگو ہوئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی اصلاحات ناگزیر ہیں۔بعد ازاں نواز شریف ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہو گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: قانونی اصلاحات نواز شریف
پڑھیں:
جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔