لاہور میں یوم علیؑ کے جلوس کیلئے انتظامات، ڈی سی نے خصوصی ہدایات جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
میٹنگ میں ضلع لاہور کے تمام اے سیز کے علاوہ تمام محکمہ جات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں جلوس کے لائسنس ہولڈر سید احمد منیر شمسی، سید دلاور حسین شمسی اور سید جعفر علی شاہ نے ڈی سی او لاہور سید موسی حیدر رضوی کو انتظامی امور میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈی سی نے یقین دہانی کروائی کہ تمام انتظامات قبل از وقت مکمل ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلہ میں 21 رمضان المبارک کے مرکزی جلوس کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی سی لاہور سید موسیٰ حیدر رضوی نے کی۔ اور 21 رمضان المبارک کے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے تمام محکمہ جات کو ہدایات جاری کیں۔ میٹنگ میں ضلع لاہور کے تمام اے سیز کے علاوہ تمام محکمہ جات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں جلوس کے لائسنس ہولڈر سید احمد منیر شمسی، سید دلاور حسین شمسی اور سید جعفر علی شاہ نے ڈی سی او لاہور سید موسی حیدر رضوی کو انتظامی امور میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر ڈی سی نے یقین دہانی کروائی کہ تمام انتظامات قبل از وقت مکمل ہو جائیں گے۔ جس پر منتظمین جلوس نے ڈی سی لاہور سید موسی حیدر رضوی کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لاہور سید موسی میٹنگ میں حیدر رضوی جلوس کے
پڑھیں:
عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں۔(جاری ہے)
عظمی بخاری نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوئے ہیں، نو مئی کی ناکام بغاوت جنہوں نے کی اور کرائی اس کی تمام فوٹیجز منظر عام پر آچکی ہیں، نو مئی کی پلاننگ کس نے کی،کہاں کی اور اس میں کون کون شامل تھا یہ بھی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ شہدا ء کے مجسمے جلانے والے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ہیں، فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے، اس میں اب کسی کو کوئی شک و شبہ یا ابہام نہیں رہ گیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر تمام ٹرائل کورٹ چار ماہ میں نو مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں، نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔