ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا: وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کابینہ میں توسیع کے بعد پہلے باضابطہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نئے شامل ہونےوالے وزرا، مشیران اورمعاونین خصوصی کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت سے کارکردگی مزید بہترہوگی،انشااللہ تعمیروترقی کے سفرمیں نئے ارکان محنت کریں گے، ہمیں ملکی ترقی کی طرف دوڑلگانی ہے،ہماری ترجیح شرح نمومیں اضافہ کرنا ہے، چاروں صوبوں کے عوام حکومتی کارکردگی کا بغورجائزہ لیں گے۔وزیراعظم نے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مشن پاکستان میں موجود ہے، دہشت گردی نے پھرزورسے سراٹھایا ہے، خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری ہے، افواج پاکستان،پولیس کے جوان روزانہ شہادتیں دے رہے ہیں، امن قائم ہونے تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایکس کی پوسٹ پر ہم اسرائیل کی طرف سے خوراک اور ادویات سمیت انسانی امداد کی تازہ ترین معطلی کی شدید مذمت کرتے ہیں، انسانی امداد کو فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے سے روکنا اور بجلی کی سپلائی منقطع کرنے سے علاقے میں پانی کی فراہمی کو محدود کرنے کا خطرہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اس طرح کے جابرانہ اقدامات انتہائی قابل مذمت ہیں، ان جابرانہ اقدامات سے خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔
پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو کل صدر زرداری نے دفن کردیا: شازیہ مری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آذربائیجان کے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
پاکستان آذربائیجان سرمایہ کاری شراکت داری میں بڑی پیش رفت، آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت پاکستان میں سرمایہ کاری کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔]شہباز شریف کی موجودگی میں وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف نے آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی شعبے میں مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔اس موقع پر پاکستانی وفد بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھا، وزیرِ اعظم اور آذری صدر کی آج خانکندی میں خوشگوار ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے۔حتمی و مفصل معاہدے پر آذری صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے، معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے۔یہ معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کی ضمانت ثابت ہوگا۔وزیرِ اعظم کے حالیہ دورے سے قبل نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ ، پاکستانی سفارتی مشن اور وفود کی سطح ہر اس معاہدے کے پہلو طے ہوئے۔دونوں ممالک کے مابین پاکستان آذربائیجان کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے مزید تبادلہ پر بھی اتفاق ہوا۔