پنجاب: اسکولوں میں گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ سے آگاہی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
محکمۂ داخلہ پنجاب نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ سے آگاہی کے حوالے سے مراسلہ بھیج دیا۔
اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ سے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے، بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے۔
مراسلے کے مطابق ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے بارے میں آگاہی کو شامل کیا جائے، درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر رپورٹ کر سکتے ہیں، والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر اور باہر نامناسب رویے کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔
ملزم کئی سال سے اسکول میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا گزشتہ روز ایک بچی نے گھر والوں کو بتایا، جس پروالدین نے مل کر پولیس سے رابطہ کیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جنسی استحصال کا شکار بچے زندگی بھر ٹراما میں رہ سکتے ہیں، بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی ذمے داری ہے۔
اس مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچوں کو سکھایا جائے کہ جنسی استحصال کی کوشش کرنے والوں سے ڈرنا نہیں بلکہ ان کو بے نقاب کرنا ہے، بچوں کے نصاب میں گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ ماڈیول شامل کرنے کے لیے ماہرین سے مدد لی جائے۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معاملے کی حساسیت کے پیشِ نظر نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے فوری حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا گیا ہے کہ مراسلے میں بچوں کو
پڑھیں:
ایران و عراق جانے والے زائرین کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایران اور عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کیلئے قائم ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس دوران وفاقی وزرا سردار یوسف، چوہدری سالک اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے شرکت کی، ٹاسک فورس کے اجلاس میں زائرین کی سہولت اورسیکیورٹی سےمتعلق اہم فیصلے کیئے گئے جبکہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران کیلئےہفتہ وار پروازوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 15 کر دی گئی۔
سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ اربعین پر عراق کے لیے 107 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد مزید بڑھانے پر غور کیا جارہاہے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مستقبل میں زائرین کے لیے فیری سروس کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عاشورہ کے بعد اربعین کے لیے سیکیورٹی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، اتفاق کیا گیا کہ دوبارہ جائزے کے بعد ہی زمینی راستے سے سفر کا فیصلہ کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ زائرین کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھنا ترجیح ہے، زائرین کی حفاظت سب سے زیادہ عزیز ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جنوری سے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم لاگو ہوگا، نیا سسٹم آنے کے بعد سالار سسٹم مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا، زائرین صرف گروپ آرگنائزرز سسٹم کے تحت ہی زیارات پر جاسکیں گے۔
خصوصی ٹاسک فورس وزیراعظم شہبازشریف کے احکامات پر بنائی گئی تھی ۔