بھارت نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کے بعد وننگ پریڈ کا اہتمام کیوں نہیں کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹائٹل جیتنے کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے وننگ پریڈ کا اہتمام نہ کیے جانے کی وجہ سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان روہت شرما کی قیادت میں میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کے باوجود کھلاڑی ٹکڑوں میں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے، بورڈ کی جانب سے پلئیرز کیساتھ وننگ پریڈ کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔
قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں تاریخی فتح کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا تھا اور بعد ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم تقریب منعقد کی تھی جبکہ پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہزاروں فینز نے شرکت کی تھی اور اپنے کھلاڑیوں کو داد دی تھی۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت پاکستان کو "درزی" کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے گا
تاہم چیمپئینز ٹرافی ٹائٹل کی جیت بعد ایسا نہیں ہوا، جس کی وجہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا 22 مارچ سے آغاز اور کھلاڑیوں کی تھکن ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی پریڈ کا
پڑھیں:
اسپنر کلدیپ یادو کو دورانِ سیریز آسٹریلیا سے واپس بھارت کیوں بھیجا گیا؟
بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بائیں ہاتھ کے رسٹ اسپنر کلدیپ یادو کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا۔
کرکٹ انفو کے مطابق کلدیپ یادو کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے انڈیا اے میں شامل کیا گیا ہے اور وہ 6 نومبر سے بینگالورو میں جنوبی افریقا کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے چار روزہ میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
بی سی سی آئی نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کلدیپ کو ریلیز کرنے کی درخواست بھارتی ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔ آسٹریلیا میں جاری وائٹ بال فارمیٹ کی سیریز میں کلدیپ تین ایک روزہ میچز میں سے ایک اور ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کا حصہ تھے۔
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 نومبر سے کولکتہ میں شروع ہوگا۔