ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رجحان برقرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی کارحجان برقراررہا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق 6مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1321روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.63فیصدکم ہے۔
پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1329روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح چھ مارچ کوختم ہونیوالے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1381روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1279روپے، راولپنڈی 1289روپے،گوجرانوالہ 1330روپے،سیالکوٹ 1320روپے، لاہور1350روپے، فیصل آباد1370روپے، سرگودھا1340روپے،ملتان 1311روپے، بہاولپور1366روپے، پشاور1322روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1250روپے ریکارڈکی گئی۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1321روپے، حیدرآباد1340روپے،سکھر1450روپے، لاڑکانہ 1400روپے، کوئٹہ 1440روپے اور خضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1337روپے ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان کا پہلا “ڈی میٹریلائزڈ ڈیجیٹل شناختی کارڈ”متعارف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیاجائے،گورنرپنجاب کاوزیراعلیٰ کوخط
حسن علی :گورنرپنجاب سلیم حیدر خان نے سیلاب زدہ علاقوں کوآفت زدہ قراردینے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوخط لکھ دیا۔
گورنرپنجاب سلیم حیدر خان نے سیلاب زدہ علاقوں چکوال، جہلم اور حافظ آباد کا دورہ کیا،دورے کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کولکھے گئے خط میں کہاہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اورجلد از جلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے
گورنرپنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزیدکہاگیاہے کہ سیلاب سے متاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدید متاثر ہواہے،کئی شہروں کو آپس میں ملانے واے پل ٹوٹ گئے، سڑکیں بہہ گئیں، غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور قیمتی سامان سیلابی ریلے میں بہہ گیا،اس لئے جلد از جلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
دیگر کیٹیگریز: