بلاول سے حسن مرتضیٰ سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی، تنظیمی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول سے اسلام آباد میں مختلف پارٹی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔ سندھ سے رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور نے بدین کے عوام کے مسائل اور حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ امتیاز صفدر وڑائچ نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت چلنے والے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ پیپیلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے بھی ملاقات کی۔ پنجاب کی تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز چودھری بھی ساتھ تھیں۔ پیپلزپارٹی خیبرپی کے کے رابطہ سیکرٹری فرزند علی وزیر سے خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیاسی رہنما غلام مرتضیٰ کاظم نے 50سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کرلیا
مبارک حسین اعوان: 50 برس کی عمر میں غلام مرتضیٰ کاظمی نےمیٹرک پاس کر کے ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا میں نئی مثال قائم کر دی۔
میرپور بورڈ کے تحت منعقدہ میٹرک امتحانات میں ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا چناری سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی رہنما غلام مرتضیٰ کاظمی نے 50 برس کی عمر میں نمایاں نمبرز سے میٹرک امتحانات میں کامیابی حاصل کر لی۔
غلام مرتضیٰ کاظمی نے کہا کہ تعلیم صرف سند نہیں بلکہ شعور عزم اور مسلسل خود کو بہتر بنانے کا نام ہے، انہوں نے اس موقع پر پیغام دیا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا اور اگر جذبہ ہو تو عمر مصروفیات یا کوئی رکاوٹ راستہ نہیں روک سکتی ،نوجوان اگر محنت لگن جاری رکھیں تو کبھی بھی ناکام نہیں ہو سکتے، میں نے بھی محنت اور لگن سے پچاس برس کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کیا ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
غلام مرتضیٰ کاظمی کی اس کامیابی کو علاقے میں نوجوانوں اور بزرگوں کیلئے ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہےجو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ علم حاصل کرنے کیلئے کبھی دیر نہیں ہوتی۔