سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، کمپنیز کے وکیل مخدوم علی خان کل بھی دلائل جاری رکھیں گے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ کمپنیز کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیے۔
وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ سپر ٹیکس کا مقصد واضح تھا، اس ٹیکس کو تباہ ہونے والے علاقوں کی بحالی کے لیے استعمال ہونا تھا لیکن 2015 سے کسی بھی جگہ کوئی تفصیلات نہیں دی گئی کہ کتنا ٹیکس اکھٹا کیا کہاں خرچ کیا، ایک ڈی بی دوسری ڈی بی کے احکامات پر عمل درآمد کرنے کی پابند ہے، اس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کل کو اس طرح کوئی ایکٹ آتا ہے اسے دونوں ایوانوں سے پاس کروا لیا جاتا ہے تو کیا ایکٹ بنے گا۔
وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ ایکٹ پاس کرانے کے لیے پہلے مناسب پالیسی بنانا ہوتی ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کراچی اور پشاور کے عدالتی فیصلوں کو دیکھا ہے؟ وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ کراچی اور پشاور کے عدالتی فیصلوں میں وکلاء کے دلائل ایک جیسے ہیں۔
سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وکیل مخدوم علی خان نے کیس کی سماعت سپر ٹیکس
پڑھیں:
کراچی میںڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمے کی درخواست مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیشن عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ درج کرنے کے لیے دائر درخواست کو خارج کردیا۔کراچی کی سیشن عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ابتدائی سماعت پر ہی خارج کردی اور جج نے کہا کہ عالمی قوانین اور ویانا کنونشن 1961 کے تحت ریاست کے سربراہ کو استثنا حاصل ہے۔سیشن عدالت میں سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ امریکی صدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست قابل سماعت نہیں، درخواست گزار صرف ملک کی مشکلات میں اضافہ کرانا چاہتے ہیں، بم گرا ایران میں اور مقدمہ درج
کرانا چاہتے ہیں پاکستان میں؟درخواست بدنیتی کی بنا پر سستی شہرت کے لیے دائر کی گئی ہے۔ سرکاری وکیل کے دلائل پر درخواست گزار جمشید علی خواجہ کے وکیل جعفر عباس جعفری نے عدالت سے استدعا کی کہ ثابت کرچکے درخواست قابل سماعت ہے، مقدمے کی سیکشن بھی بتادی، لاکھوں پاکستانی ٹرمپ کے اقدام سے متاثر ہوئے ہیں، ہم گرفتاری نہیں چاہ رہے صرف مقدمہ درج کیا جائے۔بعد ازاں سیشن عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ٹرمپ پر مقدمے کی درخواست خارج کردی۔