لاہور،ڈی آئی جی پولیس عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) سنٹرل سلیکشن بورڈ میں میرٹ پر اترنے کے باوجود ترقی نہ ملنے پر ایس ایس پی عمران کشور نے پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ چیئرمین پی ٹی آئی اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق عمران کشور کو سنٹرل سلیکشن بورڈ نے گریڈ 19 سے 20 پر ریگولر ترقی نہیں دی جس کی وجہ سے ایس ایس پی عمران کشور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا تعلق پولیس سروس کے 33 ویں کامن سے ہے۔ ان کے بیجمیٹ اور جونیئر افسر بھی ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پا گئے۔ استعفیٰ کی کاپی بھی سامنے آ گئی۔
استعفیٰ کے متن میں لکھا ہے کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی۔ میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دی ہیں۔ میں خاموشی سے مزید خدمت نہیں کروں گا، براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں۔ ایس ایس پی عمران کشور پے سکیل پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈی آئی جی او سی یو لاہور بھی تعینات رہ چکے، ڈی پی او قصور، شیخوپورہ اور نارووال بھی رہے۔ ان پے سکیل پر ڈی آئی جی ایڈمن لاہور تعینات تھے۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں جے آئی ٹی کے ہیڈ تھے اور انہوں نے اپنی سربراہی میں تفتیشی افسروں سے تھانہ سرور روڈ مقدمہ میں ملزموں کے چالان بھی عدالتوں میں جمع کروائے تھے جس پر آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے انکی کارکردگی کو سراہا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر میں جب پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا اس ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ عمران کشور نے اڈیالہ جیل میں جاکر چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے بھی سانحہ 9 مئی کے کیسز میں تفتیش کی تھی اور کیس کا چالان عدالت میں بھجوایا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈی ا ئی جی
پڑھیں:
لاہور: غیرملکی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا رہا جسے لاہور پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا کررہا ہے، خاتون کا کمسن بیٹا خوفزدہ ہوکر آگے کی جانب بھاگا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، واقعے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
بعد ازاں پولیس نے غیر ملکی خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر گرین ٹاؤن پولیس اسپیشل ٹیم نے نائجیرین لیڈی کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے اوباش شخص کو گرفتار کرلیا۔
سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم حسن کو 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین ہراسگی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔