Daily Mumtaz:
2025-07-25@23:57:30 GMT
کراچی: ایف بی ایریا میں رکشہ سوار خواتین سے لوٹ مار
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب ڈاکوؤں نے خواتین سے لوٹ مار کی واردات کی ہے۔
پولیس کے مطابق 4 ڈاکو رکشے میں سوار خواتین سے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
واردات سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی: اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار
راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گرفتار پولیس کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار اہلکار ٹی ایچ کیو اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناتا تھا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے خواتین کی 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں ہیں۔