لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی درخواست ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کردی جبکہ پی ٹی آئی رہنما نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں بلوچستان ٹرین واقعے پر کوئی بات نہیں کررہا، بلوچستان میں ساڑھے 500 ارب کا پیٹرول ایران سے آتا ہے، جب ہزاروں لٹر پیٹرول آتا ہے تو اس کی آڑ میں دہشت گرد بھی آتے ہوں گے، عمران خان نہ ڈیل چاہتے ہیں نہ ڈھیل، اس لیے جیل میں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی تاہم جج منظرعلی گل کے رخصت پر ہونے کے باعث ضمانتوں پر سماعت نہ ہوسکی۔

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف کیس ثابت کرنے میں استغاثہ ناکام ،بریت کا تحریری فیصلہ جاری

عمر ایوب اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ عدالت نے ملزمان کے خلاف پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کر رکھی ہے، ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی، اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔

 بعدازاں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وکلا سے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر سے ملاقات کی درخواست کی، بلوچستان میں ایک ٹرین حادثہ ہوا، قومی اسمبلی میں درخواست کی ہے کہ بلوچستان پر بات کی جائے، بدقسمتی سے قومی اسمبلی میں بلوچستان ٹرین حادثے پر کوئی بات نہیں کررہا، میں اسے حکومت نہیں انسٹالڈ ریجیم کہوں گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلیں گے  

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ساڑھے 500 ارب کا پٹرول ایران سے آتا ہے، ایرانی پٹرول کی آڑ میں دہشت گرد بھی آتے ہوں گے، عمران خان نہ ڈیل چاہتے ہیں نہ ڈھیل، اس لیے جیل میں ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ صحافی حضرات لکھیں گے کہ میں نے کچھ ماہ پہلے اس کی پیش گوئی کی، اس واقعے میں جو لوگ شہید ہوئے ہیں ، اللہ ان کے درجات بلند کرے، بی ایل اے کی اس دہشت گردی کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں، ہمارے جوان آئے روز اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہیں، ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ انٹیلی جنس میں ناکامی کی وجہ سے ہوا، کیا یہ ایجسنیاں ستو پی کر سو رہی ہیں، ان ایجنسیوں کا احتساب ہونا چاہیئے۔

ناقص کارکردگی، دی ہنڈرڈ لیگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی عمر ایوب عدالت نے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد  پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • رینالہ خورد میں ہونے والا ٹرین حادثہ، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • مالدیپ کے سپیکر کی سربراہی میں وفد کی ایاز صادق سے ملاقات
  • یو این چیف کا عالمی مسائل کے حل میں سنجیدگی اختیار کرنے پر زور
  • بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ، دو قومی نظریئے کی اہمیت مزید بڑھ گئی: عطا تارڑ
  • کیا قومی اسمبلی مالی سال سے ہٹ کر ٹیکس سے متعلق بل پاس کر سکتی ہے: سپریم کورٹ
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
  • چھ طیارے تباہ، جنگ ہاری، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے: وزیر اطلاعات
  • ریاست کے خلاف کوئی جہاد نہیں ہو سکتا، پیغام پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے ،عطاء تارڑ
  • 6طیارے تباہ کروانے اور جنگ ہارنےکےبعد کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے،عطاتارڑ
  • ’دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کی کوئی خودمختاری نہیں‘ نیتن یاہو کی پاکستان اور افغانستان پر تنقید