غسل کے وقت مرحوم امجد صابری مسکرانے لگ گئے، رمضان چھیپا
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
سماجی رہنما رمضان چھیپا نے دعویٰ کیا ہے کہ آخری غسل کے وقت مرحوم امجد صابری مسکرانے لگ گئے، جس وجہ سے وہ ڈر کر میت سے پیچھے ہوگئے اور انہوں نے مرحومین کی ورثا کو بلا لیا۔
رمضان چھیپا نے حال ہی میں ’جی این این‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی سماجی خدمات سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام میں میتوں کو غسل دینے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے رمضان چھیپا نے بتایا کہ بعض اوقات ان کے پاس ایسی میتیں بھی آتی ہیں، جن کے ورثا ناک بند کرکے کھڑے ہوتے ہیں اور انہیں میت کو غسل دینے کا کہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے درجنوں میتوں کو غسل دیا اور غسل دیتے وقت انہوں نے کبھی کسی کے چہرے پر تکلیف اور پریشانی کے آثار دیکھے تو کسی کے چہرے پر خوشی اور تازگی دیکھی۔
ایک سوال کے پر رمضان چھیپا نے بتایا کہ مرحوم امجد صابری نے اپنی زندگی میں ہی اہلیہ کو وصیت کی تھی ان کا غسل اور تدفین رمضان چھیپا سے کروائی جائے اور پھر جب انہیں قتل کیا گیا تو ان سے رجوع کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ہی امجد صابری کے غسل اور کفن سمیت ان کی تدفین کے انتظامات کیے جب کہ انہوں نے ہی انہیں لحد میں اتارا۔
سماجی رہنما کا کہنا تھا کہ قبر میں اتارتے وقت انہوں نے امجد صابری کے ورثا کو قبر میں اترنے کا کہا لیکن وہ بضد رہے کہ آپ ہی تدفین کے معاملات سر انجام دیں۔
رمضان چھیپا نے بتایا کہ امجد صابری کو غسل دیتے وقت وہ چونک گئے اور میت کو چھوڑ کر باہر آکر ان کے ورثا کو ماجرا بتایا۔
ان کے مطابق انہوں نے دیکھا کہ اچانک امجد صابری مسکرانے لگ گئے، جس پر وہ چونک گئے تھے اور انہوں نے مرحوم کے ورثا کو بلاکر انہیں دکھایا اور وہ بھی حیران رہ گئے۔
ان کا کہنا تھاکہ امجد صابری کے ورثا نے منظر دیکھ کر قرآن پاک کی تلاوت اور درود پاک کا ورد کرنا شروع کیا اور غسل خانے میں الگ ہی منظر ہوگیا۔
رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ ان کا یقین ہے کہ امجد صابری کو کوئی بشارت اور خوشی ملی ہوگی، جسے دیکھ کر وہ مسکرانے لگ گئے تھے۔
ان کے مطابق غسل خانے میں میتوں کو غسل دیتے وقت انہوں نے بہت ساری میتوں کے چہروں پر تکلیف اور پریشانی کے آثار بھی دیکھے جب کہ امجد صابری جیسی اچھی شخصیات کو مسکراتے بھی دیکھا۔
خیال رہے کہ امجد صابری کو 22 جون 2016 میں رمضان المبارک میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رمضان چھیپا نے مسکرانے لگ گئے کہ امجد صابری نے بتایا کہ انہوں نے کے ورثا ورثا کو کو غسل
پڑھیں:
اکشے کو سیٹ پر 100 انڈے کیوں مارے گئے؟ کوریوگرافر کا حیران کن انکشاف
کوریوگرافر چنی پرکاش نے بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی لگن کی تعریف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار پر پورے سو انڈے پھینکے گئے تھے۔
اکشے کے ساتھ ان گنت گانے کرنے والے کوریوگرافر چنی پرکاش نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اکشے کے اندر اپنے کام کو لے کر جو اخلاقیات ہیں وہ شاید ہی کسی اور اداکار میں دیکھنے کو ملیں۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کھلاڑی کی شوٹنگ کے دوران ایک گانا تھا جس کی عکسبندی انتہائی چیلنجنگ تھی کیونکہ اس میں اکشے پر 100 انڈے پھینکنے تھے۔
چنی پرکاش نے کہا کہ اکشے نے مجھے کبھی کسی گانے کا اسٹیپ تبدیل کرنے کو نہیں کہا، کھلاڑی میں بھی ایک لڑکی کو اکشے پر انڈے پھینکنا تھے، پہلے انڈے پھینکے جانے پر درد ہوتا ہے، اس کے بعد اس میں سے آنے والی بُو انتہائی بری ہوتی ہے۔
کوریوگرافر کے مطابق اکشے نے نہ ہی موڈ خراب کیا اور نہ ہی کہا کہ یہ اسٹیپ تبدیل ہونا چاہیے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے کام کو لے کر کتنے سنجیدہ رہتے ہیں۔
چنی نے مزید بتایا کہ یہ ایک بار نہیں، کئی بار ہوچکا ہے جب اکشے نے اس قسم کے مشکل سین کیے ہوں۔