کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 3 غیرملکی مسافر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات اور ٹیمپرڈ ویزے پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے، حراست میں لیے گئے 2 مسافروں کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں کے نام پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین ہیں، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزہ پر میانمار جانے کی کوشش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب
ابتدائی تفتیش کے مطابق میانمار جانے کی کوشش میں گرفتار مسافر کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب اور پاسپورٹ کو ٹیمپرڈ پایا گیا تھا۔
کراچی ایئرپورٹ پر ہی ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، دونوں مسافروں کا تعلق مبینہ طور پر بنگلہ دیش سے ہے۔
ایف آئی اے اہلکاروں کے مطابق دونوں مسافروں نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوائے تھے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اپنے اہل خانہ سے ملنے بنگلہ دیش جا رہے تھے۔
تفتیش کے دوران مسافروں سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن پر مسافروں کے نام مختلف پائے گئے، دونوں مسافر کئی سال قبل زمینی راستے سے پاکستان داخل ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے کارندے گرفتار
ملزمان نے پاکستان میں موجود ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ حاصل کیے تھے، دونوں پاکستان میں وہ ملازمت کی غرض سے پہنچے تھے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امیگریشن حکام انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل ایف آئی اے بنگلہ دیش پاسپورٹ شناختی کارڈ کراچی کراچی ایئرپورٹ میانمار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیگریشن حکام انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل ایف ا ئی اے بنگلہ دیش پاسپورٹ شناختی کارڈ کراچی کراچی ایئرپورٹ میانمار کراچی ایئرپورٹ ایف ا ئی اے بنگلہ دیش کے مطابق
پڑھیں:
گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی
گلگت(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند ہوگئی، 24 گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں غیر ملکی خاتون چل بسی جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر بند ہوگئی، جس سے گلگت اور بلتستان ڈویژن کے 4 اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان چوتھی بار بند ہوئی ہے، پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے غیر ملکی خاتون چل بسی اور 4 افراد زخمی ہوئے، داریل اور اسکردو میں پتھرگرنے سے 2 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزیدپڑھیں:پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا