دہشتگردوں نے بلوچستان کی روایات کو پامال کردیا، ان کو بلوچ نہ کہا جائے، سرفرازبگٹی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2025ء)وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بلوچستان کی روایات کو پامال کردیا، ان کو بلوچ نہ کہا جائے، ان جنگ کا حقوق یا ترقی سے کوئی تعلق نہیں، انہیں دہشتگردوں کے طور پر ڈیل کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کے خوارج اور دہشتگردوں کے طو ر پر ہی ڈیل کیا جائے گا،یہ دہشتگرد ہیں جو پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، ان عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت اور کامیاب آپریشن پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا، وفاقی بجٹ 8یا 12جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا 3جون کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل خیال کیا جارہا تھا کہ وفاقی بجٹ5جون کو پیش کیا جائے گا۔
مزید :