فیروز والا : میٹرک امتحان میں نقل میں مدد کرنے پر سپرنٹنڈنٹ گرفتار، ہزاروں روپے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
پنجاب کے شہر فیروز والا کے امتحانی سینٹر میں میٹرک کے امتحانات میں نقل میں مدد کرنے پر سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے ہزاروں روپے برآمد کیے گئے ہیں۔
ٹاسک فورس ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ سے موبائل فون اور امیداروں کو بھیجے گئے پیغامات اور رول نمبر سلپ بھی برآمد کرلیے گئے۔
ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ سے 17 ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں، رقم کی منتقلی کے ثبوت مل گئے۔
سپرنٹنڈنٹ دوسرے سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ سے رول نمبر کے تبادلے میں بھی ملوث پایا گیا، سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار
راولپنڈی:تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والے دو رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
لیڈی گینگ نے گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت حاصل کی اور چند روز میں ہی چوری کی واردات کی۔
گینگ سے مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ 5 ماہ قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔
زیر حراست اشتہاری خواتین واردات کے بعد روپوش ہوگئی تھیں، جنھیں صدر بیرونی پولیس نے ہیومن و ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست خواتین کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔