سٹی 42: سلامتی کونسل ارکان جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر ہونے والے بزدلانہ و سفاک دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،

جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین 11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی،یہ صوبہ بلوچستان کے شہر سبی کے قریب دہشت گردوں کا نشانہ بنی،اس قابل مذمت دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کم از کم 25 پاکستانی شہری  شہید ہوئے،

بلوچستان لبریشن آرمی نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ اس کے "مجید بریگیڈ" نے کیا،سلامتی کونسل ارکان متاثرہ خاندانوں، پاکستانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی تمنا کرتے ہیں،سلامتی کونسل ارکان ہر قسم اور ہر شکل میں دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات قرار دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،سلامتی کونسل ارکان نے زور دیا کہ ان سنگین دہشت گردی کے واقعات کے مرتکب افراد، منتظمین، مالی معاونین اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون, سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حکومتِ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،سلامتی کونسل ارکان نے دہرایا کہ کسی بھی مقصد کے تحت کیا جانے والا دہشت گردی کا کوئی بھی عمل ناقابل قبول اور مجرمانہ ہے، 

جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو  لے جانے اور خود رہا کرنے کا پروپیگنڈاجھوٹ، آرمی نے ریسکیو کی ویڈیو ریلیز کر دی

خواہ یہ دیشت گردی کا عمل کہیں بھی، کسی بھی وقت اور کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے کیا جائے،تمام ممالک، اقوامِ متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قانون بشمول انسانی حقوق، جقوق مہاجرین اور انسانی ہمدردی کے قوانین کے مطابق، دہشت گردی کے باعث عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف ہر ممکن اقدامات کریں

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سلامتی کونسل ارکان سلامتی کو کرتے ہیں

پڑھیں:

دوحا پر اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج

دوحا پر اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
  • افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، عاصم افتخار
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کو نسل کا اجلاس،اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا قطر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ
  • دوحہ حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر اقوام متحدہ کی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جنیوا میں ہوگا
  • دوحا پر اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی  درخواست پر سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج
  • دوحا پر اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج
  • وینزویلا میں امریکی فضائی حملے میں تین دہشت گرد ہلاک، صدر ٹرمپ
  • احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
  • اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ کرنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف