بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف بڑا آپریشن‘، قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس رواں ہفتے متوقع
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔
پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا، اجلاس میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وجوہات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ تمام وفاقی وزراء اور پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیش کردہ نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔
اراکین کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے، جبکہ مستقبل کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں دہشت گردی کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث ہیں، اس لیے افغان حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ناظم الامور کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرنے جا رہا ہے، اور پاک فوج اس جنگ کو جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
بلوچستان بار کونسل انتخابات، 6 نشستوں پر پروفیشنل پینل، 2 پر انڈپنڈنٹ پینل کی جیت
نتائج کے مطابق پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے۔ جس میں پروفیشنل پینل نے 8 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لیں، جبکہ انڈپنڈنٹ پینل کے 2 امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ میر عطااللہ لانگو، محمد افضل حریفال، نادر چھلگری اور نجیب اللہ کاکڑ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اسی طرح نصیرآباد سبی زون سے راحب بلیدی، ژوب لورالائی زون سے محمد ایاز مندوخیل، لسبیلہ مکران زون سے جاڈین دشتی اور کوئٹہ قلات زون سے انڈپنڈنٹ پینل کے محمد خالد ایڈووکیٹ کامیاب ہو گئے ہیں۔