اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کےکیسز یکجا کرنے کی درخواست منظور کر لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نےرجسٹرارآفس کے اعتراضات کےساتھ سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کی بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کےکیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کی ۔

وکیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کے ایس اوپیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہوچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچزمیں سماعت کےلیےمقررہیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کے وکیل کا کہنا تھا ہفتہ میں 5 دن میرے موکل کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا پڑتا ہے، ایک ہی بینچ میں کیسزمقرر ہونےسےوہ ایک ہی مرتبہ پیش ہوجایاکریں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز یکجا کرنے کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کردی۔

میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں مداح نے دوسری شادی کی پیشکش کردی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سےملاقاتوں اسلام ا باد ہائیکورٹ یکجا کرنے کی کی درخواست جیل کی

پڑھیں:

حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست، وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست پر اُن کے وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت کی ہے.
  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حسان نیازی کی درخواست پر اعتراض کی سماعت کی تو دو رکنی بنچ نے باور کرایا کہ درخواست پر جو ہائیکورٹ افس اعتراض ہے وہ دور کریں. دو رکنی بنچ نے ریمارکس دیئے کہ ابھی درخواست پر اعتراض کی سماعت کر رہے ہیں. حسان نیازی کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس نے مصدقہ دستاویزات نہ لگانے کا اعتراض لگایا ہے ، دو رکنی بنچ نے نشاندہی کی کہ حوالگی کے فیصلے کی مصدقہ کاپی لگائیں اور جب آپ کی درخواست پر نمبر لگے گا تب ہی اس کی سماعت کی جائے گی . دو رکنی بنچ نے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور
  • جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا حکم، فیصلہ چیلنج
  • پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے، علی امین گنڈا پور
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود کو بطور جج کام کرنے سے روک دیا گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا
  • حسان نیازی کو ملٹری کی تحویل میں دینے کیخلاف درخواست، وکلا کو اعتراض دور کرنے کی ہدایت
  • ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، سماعت ملتوی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ:ثاقب نثار کی آڈیو لیک، کمشن تشکیل دینے کی درخواست