عامر اور 25 سال پُرانی دوست میں محبت کیسے پروان چڑھی؛ جوڑے نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ پر اپنی ایک گرل فرینڈ کو میڈیا سے متعارف کروا کر سب کو حیران کردیا ہے۔
ہر گزرتے دنوں کے ساتھ عامر خان اور ان کی دوست گوری اسپریٹ کے بارے میں نئے نئے انکشاف سامنے آ رہے ہیں۔
دونوں ایک دوسرے کو 25 سال سے جانتے ہیں اور دونوں ہی شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی ہیں تاہم اب جوڑا نئے سفر کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے بتایا کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جہاں مجھے سکون مل سکے اور وہ میں نے گوری میں پایا۔
اداکار عامر خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ 60 سال عمر میں شادی کرتے ہوئے کیسا لگوں گا لیکن بس اب ٹھان لی ہے۔
عامر خان کی پُرانی دوست گوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں ایک ایسے شخص کی تلاش میں تھی جو مہربان، شریف اور خیال رکھنے والا ہو۔
اس موقع پر عامر خان نے برجستہ لقمہ دیا کہ اور پھر تم نے مجھے ڈھونڈ لیا۔ جس پر سب ہنس پڑے۔
اپنے ہیرو کی پسندیدہ فلموں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں گوری نے بتایا کہ میں نے عامر کی بہت سی فلمیں نہیں دیکھی ہیں۔
اس پر موقع عامر خان نے پھر مداخلت کی اور کہا کہ گوری بنگلور میں پلی بڑھی ہیں اور ساری توجہ فلم کے بجائے دیگر فنون میں تھیں۔ میری فلمیں بھی نہیں دیکھیں۔
گوری نے اپنا جواب مکمل کرتے ہوئے کہا کہ عامر کی فلم ’ دل چاہتا ہے‘ اور ’لگان ‘ ہی دیکھی ہیں۔
جس پر عامر خان نے کہا کہ گوری مجھے ایک سپر اسٹار کے طور پر نہیں بلکہ ایک پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2025ء) عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے، وضو کیلئے دیے گئے پانی میں مٹی ملی ہوتی ہے، جس سے کوئی انسان وضو نہیں کر سکتا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ اپنے تفصیلی پیغام میں سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ "پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جیسا میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے اربوں کی کرپشن کی مگر اسے ہر سہولت کے ساتھ جیل میں رکھا گیا۔کسی سیاسی رہنما کی بے گناہ غیر سیاسی اہلیہ کو کبھی ایسے جیل میں نہیں ڈالا گیا جیسے بشرٰی بیگم کے ساتھ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
میں صرف اور صرف اپنی قوم اور آئین کی بالادستی کے لیے ملکی تاریخ کی مشکل ترین جیل کاٹ رہا ہوں۔ جبر و فسطائیت کا عالم یہ ہے کہ مجھے وضو کے لیے جو پانی دیا جاتا ہے وہ تک گندہ ہوتا ہے اور اس میں مٹی ملی ہوتی ہے، جس سے کوئی انسان وضو نہیں کر سکتا۔
میری کتابیں جو اہل خانہ کی جانب سے جیل حکام تک پہنچائی جاتی ہیں وہ بھی کئی ماہ سے نہیں دی گئیں، ٹی وی اور اخبار بھی بند ہے۔ بار بار پرانی کتب کا مطالعہ کر کے میں وقت گزارتا رہا ہوں مگر اب وہ سب ختم ہو چکی ہیں۔ میرے تمام بنیادی انسانی حقوق پامال ہیں۔ قانون اور جیل مینول کے مطابق ایک عام قیدی والی سہولیات بھی مجھے میسر نہیں ہیں۔ بار بار درخواست کے باوجود میری میرے بچوں سے بات نہیں کروائی جا رہی۔ میری سیاسی ملاقاتوں پر بھی پابندی اور ہے صرف "اپنی مرضی" کے بندوں سے ملوا دیتے ہیں اور دیگر ملاقاتیں بند ہیں۔ میں واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت پارٹی کا ہر فرد اپنے تمام اختلافات فوری طور پر بھلا کر صرف اور صرف پانچ اگست کی تحریک پر توجہ مرکوز رکھے۔ مجھے فلحال اس تحریک کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آ رہا۔ میں 78 سالہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں، جس میں میری کامیابی یہی ہے کہ عوام تمام تر ظلم کے باوجود میرے ساتھ کھڑی ہے۔ 8 فروری کو عوام نے بغیر نشان کے جس طرح تحریک انصاف پر اعتماد کر کے آپ لوگوں کو ووٹ دئیے اس کے بعد سب کا فرض بنتا ہے کہ عوام کی آواز بنیں۔ اگر اس وقت تحریک انصاف کے ارکان آپسی اختلافات میں پڑ کر وقت ضائع کریں گے تو یہ انتہائی افسوسناک اور قابل سرزنش عمل ہے۔ پارٹی میں جس نے بھی گروہ بندی کی اسے میں پارٹی سے نکال دوں گا۔ میں اپنی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں اور اس کے لیے قربانیاں دے رہا ہوں ایسے میں پارٹی میں اختلافات پیدا کرنا میرے مقصد اور ویژن کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ فارم 47 کی حکومت نے چھبیسویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے مفلوج کر دیا ہے۔ چھبیسویں ترمیم والی عدالتوں سے ٹاوٹ ججوں کے ذریعے جیسے سیاہ فیصلے آ رہے ہیں وہ آپ سب کے سامنے ہیں۔ ہمیں عدلیہ کو آزاد کروانے کے لیے اپنی بھر پور جدوجہد کرنی ہو گی کیونکہ عدلیہ کی آزادی کے بغیر کسی ملک و قوم کی بقاء ممکن ہی نہیں ہے۔"