علیزے شاہ ایک نوجوان اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے عہد وفا میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی۔ تاہم اب اکثر وہ اپنی بولڈ ویڈیوز، متنازعہ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل اور خبروں میں رہتی ہیں۔

حال ہی میں وہ اپنے مشہور ڈرامے ’جو تو چاہے‘ کی ساتھی اداکارہ زرنش خان کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب زرنش خان نے ایک شو میں علیزے شاہ کے بارے میں متنازع تبصرہ کیا۔ ان کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے زرنش کا کہنا تھا کہ ’’میرے خیال میں علیزے شاہ کسی کے خلاف بھی جیتے گی اگر بدتمیزی کا مقابلہ ہوتا‘‘۔

اس کے جواب میں علیزے نے مفتی مینک کے ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’لوگ آپ کو اس طرح سمجھیں گے کہ وہ جانتے ہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں مگر حقیقت میں وہ نہیں جانتے‘۔

اب کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اپنی غلطی کا احساس ہونے پر زرنش خان نے حال ہی میں علیزے شاہ کو اپنے الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پرائیویٹ میسج بھیجا ہے۔

جس میں زرنش نے لکھا، ’ہیلو الیزے، مجھے معلوم ہے کہ میں اس وقت کچھ احمقانہ بات کہہ گئی تھی مگر میں معذرت خواہ ہوں آپ کی والدہ کو بھی اس سے تکلیف پہنچی تھی میں آپ کی ماں سے بھی معذرت خواہ ہوں، اگر آپ مجھے معاف کر دو تو اس کیلئے میں عوامی طور پر معافی مانگنے کیلئے بھی تیار ہوں میں آپ سے پیار کرتی ہوں، ہمیشہ خوش رہیں۔"

تاہم علیزے شاہ معافی قبول کرنے کو تیار نہیں تھیں اور انہوں نے سختی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اس سے وہ ٹھیک نہیں ہوسکے گا جو آپ نے کیا ہے میں آپ کو ہرگز معاف نہیں کروں گی۔ میں نے تمہیں کیا نہیں کہا کہ تم اپنے بالوں کو ٹھیک کرو، جب میری ماں مجھے کھانا کھلاتی تھی، تو ایک نوالہ تمہارے منہ میں بھی ڈالتی تھی، میں نے تم سے کوئی غلط بات نہیں کی تھی‘۔

علیزے شاہ نے مزید کہا، ’خدا سب دیکھ رہا ہے‘۔ علیزے شاہ کا جواب اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور صارفین ملے جلے ردعمل دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

زرنش خان اور علیزے شاہ کے درمیان لفظی جنگ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے۔ بہت سے لوگ زرنش خان کو ان کے انتہائی غیر مہذب رویے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ جبکہ کچھ مداحوں کو لگا کہ علیزے شاہ کو معافی قبول کرلینی چاہیے تھی۔

علیزے شاہ کو اپنے مداحوں کی جانب سے بھی سپورٹ مل رہی ہے جن کا خیال ہے کہ زرنش ماضی میں ان کے ساتھ غلط تھی اور انہیں پہلے علیزے کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر علیزے شاہ

پڑھیں:

کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے

اداکارہ کومل میر جنہوں نے ڈرامہ عہدِ وفا سے شہرت حاصل کی، ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ان کا پہلا بڑا پروجیکٹ ہے جس میں وہ ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے بعد نظر آئی ہیں۔

ڈرامہ کی پہلی قسط کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ظاہری شکل اور اداکاری پر تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کومل میر کی موجودہ شکل ان کی سابقہ شخصیت سے بےحد مختلف لگ رہی ہے۔

کئی مداحوں نے دعویٰ کیا کہ سرجری کے بعد ان کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے جبکہ اس ڈرامے میں اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، "کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہے"، جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا، "یہ بوٹاکس فیس کیوں ہے؟"

بعض افراد نے ان کی اداکاری کو غیر فطری اور جذباتی مناظر کو حد سے زیادہ قرار دیا۔ کچھ صارفین نے ان کے چہرے میں تبدیلی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ خوبصورت لگتی تھیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کے خلاف شکست کے بعد کوچ مائیک ہیسن کا سوشل میڈیا پر اہم بیان
  • ’بلیک پرل‘ نامی گھوڑا پیانو بجا کر بچی کو ہوش میں لے آیا، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل
  • عائزہ خان کے نیدرلینڈز میں سیر سپاٹے، دلکش تصاویر وائرل
  • سوشل میڈیا اور ہم
  • 16 سال سے کم عمر بچوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا تو کتنی سزا ہوگی؟
  • کون ہارا کون جیتا
  • ڈرامہ "گونج" میں کومل میر کی ظاہری تبدیلی اور اداکاری سوشل میڈیا پر زیر بحث
  • بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
  • کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے
  • نیپوکڈز کی دائی جان! کرن جوہر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں