ملائکہ اروڑہ نامناسب ڈانس کرنے پر 16 سالہ نوجوان پر بھڑک اُٹھیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ اور رئیلٹی ٹی وی شو کی جج ملائکہ اروڑا نے 16 سالہ کنٹسٹنٹ کو اس کی پرفارمنس کے دوران نامناسب ڈانس اور اشارے کرنے پر اسے ڈانٹ پلا دی۔
14 مارچ کو نشر ہونے والی رئیلٹی ٹی وی ڈانس شو میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے کنٹسٹنٹ نوین شاہ نے اپنے آڈیشن کے دوران، 51 سالہ ملائکہ کی طرف آنکھ مارنے اور فلائنگ کِس سمیت کئی نامناسب اشارے کیے جس پر ملائکہ طیش میں آگئیں۔
بظاہر پریشان نظر آتی ملائکہ نے اس پرفارمنس کے بعد نوعمر لڑکے کو یہ واضح کیا کہ اس کا رویہ ناقابل قبول ہے۔
View this post on InstagramA post shared by ʟᴏᴠᴇ ʀᴏᴍᴀɴᴄᴇ ???? (@_love.
اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے اپنی ماں کا فون نمبر دو، تم ایک 16 سال کے بچے ہو ناچتے ہوئے، میری طرف دیکھ رہے ہو آنکھ مار رہے ہو‘۔
ملائکہ کی یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ بہت سے صارفین نے ملائکہ کو عوامی پلیٹ فارم پر نامناسب رویے کیخلاف فوری اسٹینڈ لینے پر سراہا۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب صرف پبلسٹی اسٹنٹ ہے اور لکھی ہوئی اسکرپٹ ہے جس کو موڑ توڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سلمان علی آغا کا بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے کے بعد میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ
قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب رویے پر میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا نے میچ کی اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا اور بھارتی پریزنٹر سے بات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ اگر اختتامی تقریب میں پاکستانی پریزنٹر ہوتا تو پاکستانی کپتان تقریب میں شریک ہوجاتے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے بعد ہم تو ہاتھ ملانا چاہ رہے تھے مگر افسوس کی بات ہے کہ بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئی اسی لیے پھر سلمان علی آغا نے بھی میچ کے بعد اختتامی تقریب کا بائیکاٹ کیا۔
اُنہوں نے بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے کو کھیلوں کے ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔
پاکستان کے خلاف بڑی فتح کے باوجود ڈریسنگ روم میں موجود بھارتی کھلاڑی بھی میچ کے اختتام پر گراؤنڈ میں نہیں آئے۔
پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری اور بھارتی ٹیم کے رویے پر باقاعدہ احتجاج بھی ریکارڈ کروا دیا ہے۔
Post Views: 6