بلاول بھٹو کا دورہ باغ ابن قاسم ‘ پیڈل ٹینس بھی کھیلا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کراچی (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رات گئے باغ ابنِ قاسم کا دورہ کیا اور وہاں کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے کے ایم سی اسپورٹس ارینا کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پیڈل ٹینس بھی کھیلا اور اسپورٹس سہولتوں کا براہ راست تجربہ کیا۔ ان کے ہمراہ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے باغ ابنِ قاسم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے کراچی کے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولتیں فراہم ہوں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
محکمہ ہاؤسنگ کا سستے اور قابل استطاعت رہائشی منصوبوں سے متعلق بڑا فیصلہ
سٹی42: محکمہ ہاؤسنگ نے عوام کو سہولیات سے بھرپور اور قابلِ خرید رہائشی مواقع فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مربوط قانونی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے تاکہ سستے گھروں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
صوبہ بھر کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قوانین اور لیگل فریم ورکس کو یکساں کیا جائے گا۔سرکاری اور نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں سستے اور قابلِ خرید گھروں کی فراہمی کو لازم بنایا جائے گا۔تمام ہاؤسنگ اسکیموں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے منصوبوں میں ایک مخصوص فیصد علاقہ سستے گھروں کے لیے مختص کریں۔سستے گھروں کو ضروری سہولیات کے قریب اور رہنے کے قابل بنایا جائے گا۔سماجی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے قوانین تیار کیے جائیں گے تاکہ ہر طبقے کو رہائشی سہولت مل سکے۔
نئے قوانین کا اطلاق تمام ضلعی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، روڈا (RUDA)، پھاٹا (PHATA) اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پر ہو گا۔قوانین پر عملدرآمد سے قبل مکمل قانونی تیاری اور مشاورت کی جائے گی۔
مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے