کراچی:

بلدیہ میں سروس اسٹیشن کے اندر شاگرد نے جھگڑے کے دوران استاد کو دھکا دے دیا جو آہنی گرل سے سر ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا اور مقتول کی شناخت 51 سالہ محمد جنید ظہور کے نام سے کی گئی جو کہ سروس اسٹیشن پر گاڑیاں دھونے کا کام کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا جنید اور اس کے شاگرد محمد صالح کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی اور اس دوران محمد صالح نے مبینہ طور پر جنید کو دھکا دیا تو وہ زمین پر گر گیا اس دوران وہاں موجود آہنی گرل سے اس کا سر ٹکرانے سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ محمد جنید کو زخمی حالت میں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول بلدیہ 11 نمبر کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا تاہم پولیس نے ملزم محمد صالح کو گرفتار کرلیا ہے۔

بعدازاں مقتول کی لاش نجی اسپتال سے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس گرفتار ملزم سے واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون دم توڑ گئی

— فائل فوٹو

کراچی میں شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون سول اسپتال میں دم توڑ گئی۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں گزشتہ 20 دن سے زیرِ علاج تھی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد سے خاتون کی آنتوں کو نقصان پہنچا تھا اور پھیپھڑوں میں بھی پانی بھر گیا تھا۔

اسپتال حکام کے مطابق خاتون کو 4 جولائی کو اسپتال لایا گیا تھا، حالت شروع سے تشویشناک تھی۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: حاضر سروس ڈی آئی جی نے فوڈ اسٹال کیوں لگا لیا؟
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 انتقال کرگئے
  • مدرسے کے استاد کے ہاتھوں طالبعلم کی ہلاکت درندگی کی انتہا ہے: چیف خطیب خیبر پختونخوا
  • کراچی: شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون دم توڑ گئی
  • کراچی : بلدیہ ٹائون میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
  • کراچی: نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
  • کراچی: جیولری شاپ میں ڈکیتی، زخمی دکاندار دم توڑ گیا
  • سوات، مدرسے کے اساتذہ کا کم عمر طالب علم پر5 گھنٹے تک شدید تشدد، طالب علم جاں بحق