وزیراعظم اور آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وزیراعظم اور آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد/ریاض:وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ہمراہ ہیں۔ ملاقات کے دوران ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پرزوردیا گیا اور پاک سعودی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، پاک سعودی سرمایہ کاری، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران پاک سعودی عسکری تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اورمشترکہ وژن کو فروغ دینے کیلئے ہرسطح پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ولی عہد نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کا اعتراف کیا۔ ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پرزور اورپاک سعودی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز بھی شریک تھے۔
وزیراعظم وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے تو گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے استقبال کیا۔ بعد ازاں مکہ پہنچنے پر نائب گورنر سعود بن مشال نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔
بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد سے آج ریاض میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے تعمیری گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ، یوکرین میں امن کے لئے سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے، دو طرفہ تعلقات باہمی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں، سرمایہ کاری، توانائی، دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی، سعودی عرب کے مسلسل تعاون پرسعودی ولی عہدکےمشکور ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ا رمی چیف کیا گیا
پڑھیں:
سعودی بحریہ کے سربراہ کا دورۂ پاکستان، پاک بحریہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سعودی بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کے ذریعے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وائس ایڈمرل الغریبی نے خطے میں بحری سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کو دی جانے والی معیاری تربیت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے دائرہ کار کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی بحریہ کے سربراہ کے حالیہ دورے سے نہ صرف دوطرفہ بحری تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اشتراک اور ہم آہنگی کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔