رنگ گورا کرنے والی کریموں کے مضر اثرات کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد:
کولڈ کریم اور رنگ گورا کرنے والی کریموں کے جلد پر مضر اثرات کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا۔
رکن اسمبلی ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو نے وزارت صحت سے سوال کیا کہ کیا حکومت نے کولڈ کریم کے جلد پر نقصانات کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزارت صحت نے تحریری جواب میں کہا کہ کولڈ کریم ڈریپ ایکٹ 2012 کے دائرہ کار میں نہیں آتی تاہم رنگ گورا کرنے والی مصنوعات میں مرکری کی موجودگی پر ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈریپ کو کاروباری معاملات میں مداخلت سے روک دیا ہے البتہ حکومت نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس ایکٹ 2023 نافذ کر کے معیار اور فروخت کے اصول طے کر دیے ہیں، کاسمیٹکس کے معاملات کی نگرانی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے: عمر ایوب
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب—فائل فوٹوقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہو گا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تحریک انصاف میں اختلافات سے متعلق وضاحت دے دی۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں معافی مانگیں تو کیا سب ختم ہو جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 706 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے معیشت کیسے چل سکتی ہے۔