Daily Mumtaz:
2025-11-02@20:22:30 GMT

ندا یاسر کا نظر بد سے متاثر ہونے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

ندا یاسر کا نظر بد سے متاثر ہونے کا انکشاف

پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ میری لاپرواہ اور دوستانہ فطرت کے باعث میری فیملی متعدد بار نظرِ بد کا شکار ہوئی ہے۔

ندا یاسر گذشتہ 16 برسوں سے نجی ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں، اُن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، وہ ایک کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں، جس میں کئی مشہور پراجیکٹس شامل ہیں۔

ایک حالیہ گفتگو میں ندا یاسر نے کہا کہ نظرِ بد واقعی ایک حقیقت ہے یہ ہم سب پر اثر انداز ہوتی ہے، خصوصاً بچوں سے متعلق میں نے ذاتی طور پر یہ کئی بار محسوس کیا ہے، جب بھی میں اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھی، وہ بیمار ہو جاتے تھے، یہ میرے لیے آزمودہ بات ہے تصویر پوسٹ کروں اور کچھ ہی دن بعد بچہ بیمار۔

انہوں نے کہا کی اب میں سمجھتی ہوں کہ لوگ بچوں کی تصاویر پر ایموجی کیوں لگاتے ہیں بعض لوگ اس پر ہنستے ہیں، مگر میں جانتی ہوں کہ ایسا کیوں کیا جاتا ہے، کیونکہ میں ہمیشہ اپنے بچوں کی تصویریں بغیر کسی پردے کے پوسٹ کرتی تھی، اب میں نے اپنی سالگرہ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے، اللّٰہ ہمیں نظرِ بد سے محفوظ رکھے۔

ندا نے مزید کہا کہ میں خوشی چھپا نہیں سکتی، دوستوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنا میری فطرت ہے، چاہے وہ کوئی کامیابی ہو۔ میں یہ تسلیم کرتی ہوں کہ میں ممکنہ منفی اثرات کے بارے میں نہیں سوچتی کیونکہ اپنے جذبات کا اظہار مجھے اندرونی طور پر خوشی اور سکون دیتا ہے۔

اس دوران اداکارہ بینا چوہدری نے بھی اس سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی میں اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر پوسٹ کرتی ہوں، اُسی دن ہمارے درمیان جھگڑا ہو جاتا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ندا یاسر

پڑھیں:

نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی

کراچی:

شرافی گوٹھ میں نوکری سے نکالنے پر فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ نے بتایا کہ لانڈھی دلدار ہوٹل لانڈھی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی کی شناخت 31 سالہ یاسر ولد خواجہ محمد سے ہوئی جسے طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس نے بتایا کہ زخمی یاسر بریانی سینٹر کا مالک ہے، اس نے کئی روز قبل اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا تھا۔

زخمی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابقہ ملازم نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشوریا رائے ایسا کیا کرتی ہیں کہ 52سال کی عمر میں بھی ان کے حسن کا چرچا برقرار ہے؟
  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • ٹونی بلیر بیت المقدس کا محافظ؟
  • کورونا کی شکار خواتین کے نومولود بچوں میں آٹزم ڈس آرڈرکا انکشاف
  • نوکری سے نکالنے پر ملازم نے بریانی سینٹر کے مالک پر فائرنگ کردی
  • جہلم ویلی، امتحانی نتائج میں فیل ہونے پر طالب علم کی خودکشی
  • افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
  • ماں کے دورانِ حمل کووڈ کا شکار ہونے پر بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ پایا گیا، امریکی تحقیق
  • لاہور کے جنرل اسپتال میں خواتین کی میتوں کا مردوں سے پوسٹ مارٹم کروانے کا انکشاف