یاسر حسین نے اپنی فیملی پلاننگ کا سرِعام اظہار کردیا، کتنے بچے چاہئیں؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاکستانی شوبز کے بے باک اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین ایک بار پھر اپنے دلچسپ اور چونکا دینے والے بیان کی بدولت خبروں کی زینت بن گئے۔ اس بار موضوع نہ کوئی فلم تھا، نہ ڈرامہ، بلکہ خود یاسر حسین کا فیملی پلاننگ کا خواب… اور وہ بھی ایسا کہ سن کر سب حیران رہ گئے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران یاسر حسین نے نہ صرف بچوں سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا بلکہ یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر ان کے 12 بچے ہوں تو انہیں ذرّہ برابر بھی اعتراض نہیں ہوگا۔ بلکہ انہوں نے تو اس خواہش کو فخر کے ساتھ بیان کیا، جیسے کوئی ایوارڈ جیتنے کی بات ہو۔
پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر حسین نے اپنے دل کی بات کہتے ہوئے بتایا کہ وہ خود ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، 11 بہن بھائیوں میں سے ایک۔ اور بچپن کی خوشگوار یادیں آج بھی ان کے دل کے قریب ہیں۔ ایک چھوٹے سے گھر میں، محدود وسائل کے باوجود جس خوشی، محبت اور تربیت کے ساتھ وہ پلے بڑھے، وہی تجربہ وہ اپنے بچوں کو بھی دینا چاہتے ہیں۔
یاسر کا کہنا تھا کہ ’’اگر آپ بچوں کو وقت دیں، تعلیم دیں اور ان کی تربیت پر توجہ دیں، تو چاہے خاندان بڑا ہو یا چھوٹا، سب کچھ ممکن ہے۔‘‘ وہ آج بھی ایسے کئی خاندانوں کو جانتے ہیں جہاں درجن بھر بچے نہ صرف پل رہے ہیں بلکہ عزت سے جی رہے ہیں۔
جب میزبان نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ کیا وہ واقعی 12 بچوں کے خواہشمند ہیں، تو یاسر نے فوراً مسکرا کر جواب دیا، ’’آپ کے منہ میں گھی شکر!‘‘
یاد رہے کہ یاسر حسین نے 2019 میں اداکارہ اقراء عزیز سے شادی کی تھی، جو ان سے 11 سال چھوٹی ہیں۔ ان کے درمیان رشتہ 2018 میں شروع ہوا اور 2021 میں ان کے ہاں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: یاسر حسین نے
پڑھیں:
اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج 16 ستمبر کو منایا جا رہاہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 19 دسمبر 1994 کو اعلان کیا کہ ہر سال 16 ستمبر کو اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن منایا جائے گا۔
1974میں امریکی کیمیا دانوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ سے متعلق آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو 75 برسوں میں اوزون کی تہہ کا وجود ختم ہو سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
اوزون کی تہہ کے خاتمے کی صورت میں نہ صرف دنیا بھر کا درجہ حرارت انتہائی حد تک بڑھ جائے گا بلکہ قطب جنوبی میں برف پگھلنے سے چند سالوں میں دنیا کے ساحلی شہر غرق آب ہوجائیں گے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ا وزون کے خاتمے سے نہ صرف زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور گلیئشرپگھل رہے ہیں بلکہ انسانی زندگی پر بھی اس کے مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔