پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اور علشبہ انجم اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقدس فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئیں۔

جنت مرزا نے اپنے خاندان کے ہمراہ حج کے بابرکت سفر کا آغاز کر دیا ہے جس کی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ جنت مرزا اپنی ہمشیرہ علشبہ انجم اور والدین کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوئیں۔

 جنت مرزا کے مداح ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر جنت کے 6.

1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالورز ہیں، ان کی بہن علشبہ انجم اور وہ اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور دلکش فوٹو شوٹس کی وجہ سے مشہور ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے جنت اور علشبہ کی پوسٹ پر تنقیدی تبصرے کرتے ہوئے حج روانگی پر ان کے میک اپ اور اسپانسر شپ سے متعلق سوالات کیے۔ جبکہ دیگر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات کو قبول فرمائے۔

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • ایک روز کے دوران صرف چمن بارڈر سے 10 ہزار افغان مہاجرین واپس اپنے وطن روانہ
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • حج واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کیلئے شیڈول جاری
  • سوشل میڈیا ہماری خودی کو کیسے بدل رہا ہے.