ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کو بچہ قرار دے دیا۔
پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور سینئر اداکار ہمایوں سعید عیدالاضحیٰ پر اپنی نئی فلم لو گُرو کے ساتھ ایک بار پھر سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔
فلم کی ریلیز سے قبل دونوں اداکار مختلف ممالک کے پروموشنل دوروں پر رہے، جس میں امریکا، برطانیہ اور دبئی شامل ہیں، جہاں انہوں نے مداحوں سے ملاقاتیں کیں اور فلم کو بھرپور انداز میں پروموٹ کیا۔
فلم سے متعلق جاری تشہیری مہم کے دوران دونوں اداکار ایک شو میں شریک ہوئے، اسی دوران ماہرہ خان نے ہمایوں سعید سے متعلق ایک دلچسپ اور منفرد انکشاف کیا۔
ماہرہ خان نے کہا کہ ہمایوں سعید دراصل ایک بچہ ہیں، جب بھی میں اُنہیں دیکھتی ہوں، مجھے یوں لگتا ہے جیسے ایک بچہ ہے جس پر ہمایوں کا چہرہ لگا ہو، اُس بچے کے منہ میں چوسنی اور گردن میں ایک چھوٹا سی ’بِب‘ بھی ہوتی ہے۔
ماہرہ خان نے مزید وضاحت کی کہ اگرچہ ہمایوں ایک بالغ شخص نظر آتے ہیں، لیکن اُن کے اندر واقعی ایک معصوم بچہ چھپا ہوا ہے۔
ماہرہ خان کی اس معصوم اور مزاحیہ انداز میں کی گئی گفتگو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کو دونوں اداکاروں کی کیمسٹری اور بےتکلفی پر مبنی دوستی بےحد پسند آ رہی ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماہرہ خان نے ہمایوں سعید
پڑھیں:
سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں جمعہ کے روز سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آگئی جس سے گزشتہ چند روز سے جاری اضافے کا رجحان وقتی طور پر رک گیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی 61 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 309 روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر پر آگئی۔ ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی، عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط حکمت عملی اختیار کیے جانے کے باعث سونے کی قیمتیں دباؤ کا شکار رہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔ اگر بین الاقوامی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی مارکیٹ میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے تاہم ڈالر کی قدر اور عالمی معاشی صورتحال قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گی۔
مزید پڑھیں۔جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا