ثمینہ پیرزادہ 7 برس تک اسکرین سے دور کیوں تھیں؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے 7 برس اسکرین سے دوری کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔
سینئر اداکارہ جیو فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہارر فلم ’دیمک‘ کے ساتھ ایک بار پھر اسکرین پر دکھائی دیں گی۔ اس سے قبل ان کا آخری پروجیکٹ 2018 میں نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’بلا‘ تھا۔
اب حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں نے بلا کے بعد اداکاری سے اس لیے وقفہ لیا کیونکہ اس کردار نے مجھ پر جذباتی طور پر متاثر کیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
ثمینہ پیرزادہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم دیمک کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک انٹرویو میں گزشتہ 7 برس سے اسکرین سے دوری پر بھی بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں اپنا آخری ڈرامہ بلا کر رہی تھی تو اس کی آخری کی چار سے پانچ اقساط ایسی تھی جس میں، اس کردار کی یاداشت کمزور ہو جاتی ہے جس کے لیے میں نے اپنی والدہ سے انسپریشن لی۔
سینئر اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ کی وفات سے قبل ان کی بھی یاداشت ایسی کم ہوتی چلی گئی تھی، ان دنوں میں صبح اپنی والدہ کو دیکھ کر جاتی اور واپس گھر آنے کے بعد بھی انہیں دیکھتی اور ڈرامے کے سیٹ پر ان کے کردار کو نبھاتی تھی۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پھر ان کی (والدہ کی) وفات ہوگئی تو ان کے جانے کے بعد بلا کے کردار نے مجھ پر بہت اثر ڈالا۔
ثمینہ پیرزادہ نے والدہ کے انتقال کا وقت یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ختم ہونے اور والدہ کے سوئم کے بعد میں نے اپنی بیٹیوں سے رابطہ کیا اور ان کے پاس چلی گئی اسی دوران کوویڈ آگیا تو میرے جتنے پروجیکٹس تھے وہ ختم ہوگئے جس کی وجہ سے میں کام نہیں کر رہی تھی اور پھر میں نے کام نہ کرنے کو انجوائے کرنا شروع کردیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ثمینہ پیرزادہ انہوں نے بتایا کہ کے بعد
پڑھیں:
یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ جو اپنے فیملی ولاگز، متنازع بیانات اور قانونی مقدمات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہے ہیں، ان پر الزامات لگتے رہے کہ وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک تعلق میں رہے جس کا انہوں نے اقرار بھی کیا۔ اس پر انہیں سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
اب اس حوالے سے رجب بٹ کی والدہ کو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بیٹے کے افیئرز سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے رجب کا وی لاگ بھی دیکھا جس میں اس نے اپنے افیئرز کا اعتراف کیا تھا اس وقت مجھے یہ سن کر بہت برا لگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی تو سب کا ہی ہوتا ہے اللہ معاف کر دیتا ہے وہ بہت عظیم ہے جب بندہ دل سے معافی مانگتا ہے تو وہ معاف کر دیتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ نے کہا کہ رجب بٹ کی والدہ نے ایک روایتی ماں کی طرح بیٹے کی غلطیوں کا دفاع کیا، جبکہ دیگر صارفین نے کہا کہ اگر یہی معاملہ ان کے داماد جواد کے ساتھ پیش آتا تو والدہ کا موقف بالکل مختلف ہوتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رجب بٹ رجب بٹ افیئر رجب بٹ والدہ وائرل ویڈیو