کراچی، فرار قیدی کی والدہ ایک مثال بن گئیں، بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کراچی، فرار قیدی کی والدہ ایک مثال بن گئیں، بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس) گزشتہ رات ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے دوران ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو بھی سامنے آیا، جب فرار ہونے والے ایک قیدی کو اُس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔
جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے کیا، اور پھر پولیس اہلکاروں سے اپنے بیٹے کی غلطیوں کی معافی مانگتی رہی، قیدی لڑکے کی والدہ پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی رہی کہ میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے اور میں خود اسے آپ کے پاس لے کر آئی ہوں مہربانی کرنا اور اسے کچھ مت کہنا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اس ماں کے کردار کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ شہریوں نے تبصروں میں کہا کہ ایسی مائیں معاشرے کا وقار ہیں، اور ایمانداری اور تربیت کی روشن مثال ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی کمپنی کا پاکستان میں بچوں کے فلاحی مرکز کو سامان کا عطیہ چینی کمپنی کا پاکستان میں بچوں کے فلاحی مرکز کو سامان کا عطیہ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک ٹیرف کے خلاف نیپرا میں اپیل دائر کردی بھارت کے جارحانہ اقدامات اور یکطرفہ فیصلے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، چین اور پاکستان میں اتفاق تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، ندیم افضل چن پانی کے مسئلے پر بھارت سے بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی سینئر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درجCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی والدہ
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔