پنجاب حکومت سے مناظرے کیلئے تیار ہوں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گُل دستہ بھجوانا چاہتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔ کراچی کے سفاری پارک میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لگتا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پنجاب حکومت دباؤ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گُل دستہ بھجوانا چاہتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سیاسی ٹمپریچر کم رہے، پنجاب حکومت بیان بازی کے بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے مزے ہیں، ان کو مشکل وقت بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے، اب جب مشکل وقت آیا ہے تو اطمینان کریں اور ہمت سے کام لیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بعد معاشی استحکام آ رہا ہے، ہم اسے خراب کرنا نہیں چاہتے، بیان بازی غیر مناسب ہے، پیپلز پارٹی نے کوئی بیان بازی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اور ایس یو ٹی میں بڑی تعداد میں پنجاب سے لوگ علاج کیلئے آ رہے ہیں، اس وقت پنجاب کے کسانوں کو پریشانی لاحق ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب حکومت میئر کراچی چاہتا ہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
تابش ہاشمی فلموں کی دنیا میں انٹری کیلئے تیار
پاکستان شوبز انڈسٹری کے تین بڑے نام فہد مصطفیٰ، ماہرہ خان اور تابش ہاشمی پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ فلم فہد مصطفیٰ کے پروڈکشن ہاؤس بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی پہلی فلم ہوگی، جو اپنے ڈراموں کے بعد اب فلمی میدان میں قدم رکھ رہا ہے جبکہ اس فلم سے تابش ہاشمی اپنا ڈیبیو کریں گے۔
فلم کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ اس کا بنیادی موضوع کامیڈی ہوگا جس میں رومانس کے رنگ بھی شامل کیے گئے ہیں، یوں شائقین کو ایک ہلکی پھلکی اور تفریح سے بھرپور کہانی دیکھنے کو ملے گی۔ فلم کی کہانی بلال عاطف خان نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری بھی وہ خود ہی کریں گے۔
فلم کی ریلیز کی ریلیز کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم کہا جارہا ہے کہ جلد ہی اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔