پنجاب حکومت سے مناظرے کیلئے تیار ہوں: میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔
سفاری پارک میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لگتا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پنجاب حکومت دباؤ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گُل دستہ بھجوانا چاہتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سیاسی ٹمپریچر کم رہے، پنجاب حکومت بیان بازی کے بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کرے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے 200 ارب روپے مانگ لیے۔
اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے مزے ہیں، ان کو مشکل وقت بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے، اب جب مشکل وقت آیا ہے تو اطمینان کریں اور ہمت سے کام لیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بعد معاشی استحکام آ رہا ہے، ہم اسے خراب کرنا نہیں چاہتے، بیان بازی غیر مناسب ہے، پیپلز پارٹی نے کوئی بیان بازی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی اور ایس یو ٹی میں بڑی تعداد میں پنجاب سے لوگ علاج کے لیے آ رہے ہیں، اس وقت پنجاب کے کسانوں کو پریشانی لاحق ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ آج سفاری پاک میں پاکستان کے سب سے بڑے ٹرمپولین پارک کا افتتاح کیا ہے، جس کی فیس عوام کی پہنچ میں ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ ہم نیک نیتی کے ساتھ شہر کے تفریحی مقامات پر توجہ دے رہے ہیں، بہترین سہولتیں مستقبل کے معماروں کو سفاری پارک میں دے رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پچھلے 2 سال میں جو کام کیے ان کے نتائج سامنے ہیں، کراچی کے 2 مقامات پر مزید ٹریمپولین پارکس ہیں، جن کے ریٹ میں اور یہاں کے ریٹ میں فرق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں سفاری پارک ویران ہو چکا تھا یہاں کوئی سہولت نہیں تھی، سینکڑوں فیملیز اب چھٹی کے دن یہاں نظر آتی ہیں، ہماری نیت تھی جب ہمیں موقع ملے گا تو ہم شہر کے پارک اپ گریڈ کریں گے۔
میئر کراچی نے کہا کہ ہم سیاست سیاست روز کھیلتے ہیں، ہمارے شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت کام پر یقین رکھتی ہے، شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے متعلق اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آج شہر کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں، ہمارے کاموں پر مخالفین عدالت بھی چلے جاتے ہیں، کراچی کے بچوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ سہولتیں ہمارے پارٹی کے منشور کا حصہ ہیں، کچھ کام سست روی کا شکار ہیں ہم جانتے ہیں، چاہتے ہیں پارکوں میں نشہ آور افراد نہ بیٹھیں، نہ شادی بیاہ کی تقریب ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وہاب نے کہا کہ پنجاب حکومت میئر کراچی کراچی نے رہے ہیں
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔