کراچی زلزلے کے دوران ملیر جیل سے متعددقیدی فرار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کراچی (نیٹ نیوز) زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے متعدد قیدی فرار ہوگئے۔کئی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی جیل کراچی محمد حسن سہتو نے بتایا زلزلے کے جھٹکوں کے دوران قیدیوں کی بڑی تعداد بیرکس سے باہر نکلی، قیدیوں نے ماڑی کا گیٹ بھی توڑ دیا۔ڈی آئی جی نے بتایا قیدیوں نے پولیس اہلکاروں پرتشددبھی کیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا، پولیس اور قیدیوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔چ
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی
امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی کے نارتھ کڈروس ٹاؤن شپ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ملزمان کی جانب سے دوران تلاشی کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔