کراچی : 24 گھنٹے کے دوران 8 ویں مرتبہ زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 8 ویں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 49 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 13 کلومیٹر اور مرکز ڈی ایچ اے کے مشرق میں 30 کلومیٹر کے قریب تھا۔کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 8 ویں بار زلزلہ آیا ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ان زلزلوں سے کوئی جانی یا مقالی نقصان نہیں ہوتا، زلزلے کے جھٹکےآئندہ 2 روز تک محسوس کیے جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ شام سے زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور اب تک بہت زیادہ جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کراچی میں محسوس کیے زلزلے کے
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔